
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پجارو میں سوار شخص دو طلبہ سمیت 3 افراد کو زخمی حالت میں نجی اسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں تیز رفتار پجارو کی ٹکر سے 3 افراد زخمی ہوئے، دو لڑکوں اور ایک بزرگ شہری شامل ہیں، تینوں باپ بیٹے ہیں، بچے ایف جی اسکول کے طالب علم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پجارو ٹی شرٹ پہنے شخص چلا رہا تھا جو تینوں زخمیوں کو نجی اسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگیا
