
کراچی (جیوڈیسک) میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرا گرفتار ہو گیا جبکہ فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص بھی جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب مشرف کالونی میں پولیس نے آپریشن کر کے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو گرفتار اور دوسری شدید زخمی ہو گیا۔
جسے طبی امداد کے لئے جناح ھسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ گرفتار ڈاکو اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ادھر ڈاکس کے علاقے میں فائرنگ سے پچیس سالہ محمد فیضان جاں بحق ہو گیا۔
دوسری جانب مشرف کالونی کے علاقے پانچ سو کوارٹر میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
