
کراچی (جیوڈیسک) سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ملزم جاوید بروہی مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔
