
کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں پولیس مقابلہ کے بعد چار ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں بھی پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جہاں مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
