
کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 156 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کارروائیاں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے 8 مختلف علاقوں میں کی گئیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق 156 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 4 کاریں اور 130 موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔
