
کراچی (جیوڈیسک) میانوالی کالونی اور جام گوٹھ میں رینجرز نے چھاپے مار کر سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کی مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
دوسری جانب عزیز آباد میں پولیس مقابلہ کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
