
کراچی (جیوڈیسک) نیو کراچی خواجہ اجمیر نگری میں گشت پر موجود پولیس اہلکاروں پر موٹر سائکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
