
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقوں گزری اور لائنز ایریا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لائنز ایریا میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران دو مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیا گیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
