
کراچی (جیوڈیسک) ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر کراچی میں سینٹرل جیل کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جیل کے اطراف میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہیں جبکہ سینٹرل جیل کی اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
