
کراچی (جیوڈیسک) سی پی ایل سی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی میں مغوی تاجر بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ سی پی ایل سی کے مطابق کارروائی میں 3 اغوا کار گرفتار کر لیے گئے۔
80 سال کے تاجر کو 4 ستمبر کو ڈیفنس کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، تاجر کو 2 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا۔
