
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا۔ذرائع کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
