
کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز کے مطابق نارتھ کراچی اور سائیٹ ایریا کے علاقوں میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ چھاپے مارے گئے۔
کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
