
کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں ڈبل کیبن گاڑیوں میں اسلحہ لہراتے ہوئے گارڈز کیخلاف آپریشن کیا جائے گا۔
آپریشن آج شام 7 بجے کے بعد شروع کیاجائے گا۔ ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑیوں میں بغیر یونیفارم اسلحہ بردار گارڈز سے شہریوں میں خوف پیدا ہوتا ہے۔
