
کراچی (جیوڈیسک) سعید آباد کے قبرستان سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ بلدیہ ٹائون کے علاقے سعیدآباد سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
