
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شون سرکل کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
شون سرکل کے قریب ایک کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
