
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی 9 حساس یونین کونسلوں میں چار روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے دن امن و امان کی صورتحال کے باعث ملتوی کردی گئی ، اس مہم کے دوران 73 ہزار 718 بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کراچی کی 9 حساس یونین کونسلوں میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن امن و امان کی صورتحال کے باعث ملتوی کر دی گئی ۔ اس مہم میں پانچ سو سے زائد رضا کار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
چار روزہ مہم کے دوران 73 ہزار 718 بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ حساس یونین کونسلوں میں گڈاپ کی یوسی 4،5،8 بلدیہ کی یوسی 2، سائٹ ٹائون کی یوسی 9، اورنگی کی یوسی 7،13 اور لانڈھی کی یوسی 1 اور 2 شامل ہیں۔
