کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق 6زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر،جامعہ ملیہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا قائد آباد سے لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔
فائرنگ سے شمشاد نامی شخص جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کی شناخت خرم، بلال،یونس اور سلیم کے نام سے کر لی گئی ہے۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ میٹھادر کے علاقے میں کاغذی بازار کے قریب فائرنگ سے جعفر نامی شخص جاں بحق ہوا جبکہ ڈاکس تھانے کے حدود میں واقع مچھر کالونی میں فائرنگ سے نوید نامی شخص جاں بحق ہوا۔
