
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے کھل گئے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشن گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت پیر کی صبح 8 بجے سے بند کر دیئے گئے تھے۔ 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد سی این جی کی سپلائی آج صبح 8 بجے دوبارہ بحال کردی گئی۔
