
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا سے ملنے والے بم کو نکارہ بنادیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق سائٹ کے علاقے نورس چورنگی سے ملنے والا 10 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ بم میں 10 کلو دھماکا خیز مواد، بیٹری، ڈیٹونیٹر اور بال بیرنگ شامل تھے، جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔
