
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کے مطابق۔
سہراب گوٹھ کے پولیس کی کارروائی جاری ہے جس کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا،ہلاک ہونیوالے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ پولیس کے 250 کمانڈوز کارروائی میں شریک ہیں۔
