
کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے خرم ذکی کے قتل کی مذمت کی ہے اور خرم ذکی کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے خرم ذکی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگوں کے لئے آواز بلند کرنیوالوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔
