
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب کوچ اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
