
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے کاروباری ہفتے میں بھی مندی رہی، ایک ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ سو ترانوے پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے بجائے فروخت کو ترجیح دی جاتی رہی، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز میں کچھ سرگرمی دیکھی گئی۔ گزشتہ کاروباری ہفتہ ہنڈرڈ انڈیکس تین اعشاریہ دو فیصد کمی سے اکیس ہزار پانچ پوائنٹ پر بند ہوا، اوسط کارو باری حجم پینتس فیصد کمی سے بیس کروڑ 70 لاکھ شیئرز یومیہ پر آ گیا۔
