
کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی چھائی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا۔ مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا۔
تاہم فروخت کے دبا کی وجہ سے تیزی کا سلسلہ برقرار نہ رہ سکا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو چھیانوے پوائنٹس کی کمی سے اکیس ہزار نو سو انیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چھتیس کروڑ چھہتر لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
