
کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سانگھڑ شوگر ملز کے چیف فنانشل آفیسر جاوید نے بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے قریب ایک گھر سے5 لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خود کشی کی ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہیں۔
