
کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ رجسٹری میں بدامنی کیس کی سماعت کے دوران شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی تنظیم کے کارکنان سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ کراچی دہشتگردوں کی فائرنگ سے اورنگی ٹائون چمچہ ہوٹل کے قریب سیاسی تنظیم کے کارکن نوشاد اور ارشاد جاں بحق ہوگئے۔
جمشید کواٹر گلی نمبر تین میں فائرنگ سے امام مسجد ندیم فاروقی جاں بحق ہو گیا۔ اورنگی ٹائون قصبہ موڑ کے قریب بس سٹاپ پر فائرنگ سے محمد علی نامی نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
ماڑی پور روڈ پر کران سینما کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی جس کی شناخت اٹھارہ سالہ شہباز کے نام سے کر لی گئی۔ مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ کلا کوٹ کے علاقے عثمان آباد سے رات گئے ایک شخص کی ہاتھ پاں بندھی لاش ملی جس کی شناخت لیاری کے رہائشی 30 سالہ یاسر کے نام سے کی گئی۔
