
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے اہم تجارتی علاقے طارق روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق طارق روڈ اور خالد بن ولید روڈ کے درمیان واقع علامہ اقبال روڈ پر ایک خالی پلاٹ میں سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔
جس کی وجہ سے وہاں کھڑے دو ٹرکوں میں آگ لگ گئی۔ واقعے کے بعد فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔
