
کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے علاقے طارق روڈ پر نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات میں سیکیورٹی گارڈ ساتھیوں کے ساتھ لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سی سی ٹی وی وڈیواور اسلحہ بھی لے گئے ۔ نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کوایک ہفتہ قبل ہی بینک میں تعینات کیا گیا تھا۔
