
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پرتشدد کاروائیوں میں کمی نہ آسکی، پرتشدد کاروائیوں میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، اورنگی ٹاوٴن میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد مارا گیا۔
اورنگی ٹاون مومن آباد میں خفیہ اطلاع پرسی آئی ڈی نے چھاپہ مارا،کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد مارا گیا، ادھرمیٹروول سائٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
جبکہ بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، سہراب گوٹھ اور چاکیواڑہ میں فائرنگ کے واقعات میں چارافراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب رینجرز نے بلدیہ ٹاوٴن میں کارروائی میں ٹارگٹ کلرسمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتارٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزمان کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔
