
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں عید پر سمندر میں ڈوبے مزید دو افراد کی لاشیں مل گئی۔ ایک سی ویو اورایک شخص کی لاش کیماڑی سے ملی۔ اب تک ہلاک افراد کی تعداد 38 ہو گئی۔
سمندر میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلیے پاک بحریہ نے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسیں سی ویو کلفٹن پر موجود ہیں۔
