
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ٹرک کی ٹکر سے رکشے میں سوار خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں جوہر موڑ کے قریب ٹرک اور چنکچی رکشے کے تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امدا د کے لئے گلستان جو ہر میں واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
