
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ڈی ایس پی ناصر لودھی کے مطابق دھماکاپرانی سبزی کے علاقے میں انسپکٹر شفیق تنولی کے گھر کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
