کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے پولیس کے چھاپوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا قبضے سے اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گرو مندر کے قریب جگر مراد آبادی روڈ پر جھگڑے کے دوران تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوا،مقتول کی شناخت 55 سالہ رئیس احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا ہے۔نیوکراچی نمبر 5 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہواادھر لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی گیا۔ دوسری جانب کراچی میں پولیس نے چھاپوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب 4 ملزموں گرفتار کر لیا۔
ہزارہ کالونی سے ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب 2 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا خاموش کالونی میں مبینہ بھتہ خورکو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی اسد رضاکے مطابق ملزم عبدالستار گبول نے ناظم آباد میں پکوان سنٹر سے پانچ لاکھ بھتہ طلب کیا تھا۔ ہجرت کالونی میں بوٹ بیسن پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ شاہ لطیف کے علاقے سے 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
