
کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
