
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھوپیر سے دو افراد سے بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ کراچی کے علاقے منگھو پیر میانوالی کالونی میں سے 2 بوری بند لاشیں ملی ہیں، دونوں افراد کو سر میں گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔
مقتولین نے شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے ، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو مزید کارروائی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
