
ممبئی (جیوڈیسک) آخر کار ہدایت کار کرن جوہر کی تلاش ختم ہو گئی، فلم شدھی میں کام کر نے کیلئے سلمان خان نے ہاں کر دی۔ دبنگ خان طویل عرصے بعد کرن جوہر کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور، ہریتک روشن، رنویر سنگھ اور رنبیر فلم میں کام کر نے سے انکار کر چکے ہیں۔ لیکن اب خبر ملی ہے کہ اس فلم کے لئے کرن جوہر نے سلمان خان کا انتخاب کر لیا ہے اور سلمان نے حامی بھی بھر لی ہے۔ لیکن فلم میں سلمان کے ساتھ ہیروئن کون ہو ں گی اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔
فلم کی عکس بندی اسی برس شروع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس فلم میں بھی سلمان اپنے ساتھ کسی نئی اداکارہ کو ہیر وئن کے طور پرمتعارف کروانے کے خواہشمند ہیں۔
