
ممبئی (جیوڈیسک) ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم رام لیلا میں کرینہ کو کاسٹ کرنا چاہا تھا لیکن بیبو نے انکار کر دیا جس کے بعد بھنسالی نے دپیکا پڈکون کو کاسٹ کر لیا۔ اب بھنسالی نے اپنی نئی فلم ”گبر” میں کرینہ کپور کو سائن کر لیا ہے۔ ان کے مدمقابل بالی وڈ کے کھلاڑی ایکشن دکھائیں گے۔
فلم میں کرینہ کپور اور اکشے کمار کے ساتھ عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور بھی جلوہ گر ہونگی۔
