Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کریمنل جسٹس سسٹم کی آراستگی۔۔؟

January 15, 2019 0 1 min read
Criminal Justice System
Criminal Justice System
Criminal Justice System

تحریر : قادر خان یوسف زئی

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ سے قبل فوجی عدالتوں کی توسیع و جوڈیشل ایکٹوازم کے اختیارات کے حوالے سے ایک بڑی بحث کا آغاز ہوچکا ہے۔ دو دن بعد (17جنوری) کو چیف جسٹس آف پاکستان اپنی مدت پوری کرلیں گے۔ مملکت کے عدالتی نظام کے معاملے پر کھلے سیمینار، سمپوزم و کنونشن میں آزادانہ اظہار رائے کا بہت کم استعمال کیا گیا ہے۔ گو عدلیہ کی جانب سے واضح و صاف کہا جاچکا ہے کہ اخلاقی و قانونی حدود میں رہتے ہوئے عدلیہ کے فیصلوں پر بھی تعمیری تنقید کی جاسکتی ہے۔ مگر بیانات و تحاریر میں اگر کسی معزز جج کا نام لے کر ان کی ذات کو نشانہ بناتے ہوئے تضحیک و توہین کی جائے گی تو یہ یقینی طور پر احسن قدم قرار نہیں دیا جاسکتا۔ گو ماضی کے کئی ایسے فیصلے اب تاریخ کا حصہ بن چکے جو مخصوص مفادات کے تحت کیے گئے اور ان فیصلوں سے عوام کا اعتماد عدلیہ پر کم ہوا۔

دو اہم معاملات ہیں جو اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور ملک کی سیاسی جماعتوں سمیت عوام نے بھی ایک مائنڈ سیٹ بنایا ہوا ہے اور اس دائرے کے تحت ہی ان کا نقطہ? نظر گھوم رہا ہے۔ ایک بار پھر ایک انتہائی اہم معاملے نے عدالتی نظام میں موجود سقم پر اختلاف رائے کو موضوع بحث بنایا ہے۔ ”رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے پشاور میں بینچ تبدیلی کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ جاری کردیا ہے، جس میں جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ تبدیل شدہ بینچ میں بیٹھنے کی غلطی تسلیم کرتا ہوں۔ غلطی کا احساس ہونے پر بینچ تبدیل کرنے کے حکم پر دستخط نہیں کیے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ جج سے اختلاف کی بنیاد پر بینچ تبدیل کرنا آئین اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔ عدالتی نظام میں ہر جج غیر جانبدار، ایماندار ہونے کے ساتھ اپنی رائے دینے میں آزاد ہے۔ کسی جج کے انکار کے بغیر بینچ تبدیل کرنا جج کی آزاد رائے کا گلا گھونٹنا ہے۔ اختلاف کو دبانا یا دفن کرنا آزاد انصاف کے نظام کی بنیادیں ہلادے گا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ایسے اقدام سے لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد مجروع ہوگا۔ لوگوں کا اعتماد نظام انصاف کا اہم ترین اثاثہ ہے”۔

دوسرا اہم معاملہ فوجی عدالتوں کی توسیع کاہے۔ عدالتوں میں اہم مقدمات بھیجے جانے اور فوجی عدالتوں کے قیام پر سیاسی جماعتوں نے ہی آئین میں ترمیم کرکے فوجی عدالتوں کے قیام اور توسیع کی منظوری دی تھی۔ فوجی عدالتوں کی مزید توسیع کے لیے حکومت نے اپوزیشن سے مشاورت کی خاطر دو رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ فوجی عدالتوں کی منظوری ایک ایسی آئینی مجبوری تھی جس میں خطرناک دہشت گردوں کے خلاف کریمنل جسٹس سسٹم میں فیصلے کرنا ناممکن ہوتا جارہا تھا۔ مدعی، گواہان اور پراسیکیوٹر کو تحفظ نہ ملنے کی وجہ سے ماتحت عدالتیں بڑے فیصلے کرنے میں جھجک کا مظاہرہ کرتیں تو دوسری جانب پولیس کے تفتیشی نظام کی کمزوری و سقم کی وجہ سے ایسے کئی ملزمان اعلیٰ عدالتوں نے اپیل پر رہا کیے، جن کے خلاف استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہتے۔

قانونی تفتیشی سقم کا فائدہ اٹھاکر ایسے کئی دہشت گرد بَری ہوئے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پولیس کو کئی خطرناک ملزمان حوالے کیے لیکن ان کے خلاف ٹھوس کارروائی کا نہ ہونا عدالتی نظام میں کئی لاکھ کیسوں کے زیر التوا ہونے کی وجہ بنتا۔ کریمنل نظام انصاف کے سقم کی وجہ سے فائدہ اٹھاتے۔ معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کے لیے وکلا برادری کا اہم کردار ہے۔ اگر وکلاء برادری چاہے تو معاشرے سے کئی سنگین جرائم کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ عدل و انصاف کی فراہمی میں وکلاء برادری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ عدالتی نظام و تفتیشی مراحل میں وکلاء کے کردار سے سب بخوبی آگاہ ہیں، ضمیر و سچائی کے میزان پر وکلاء حق و سچ کا ساتھ دیں تو کئی سنگین مسائل عدالتوں کی دہلیز پر جانے سے قبل ہی ختم ہوسکتے ہیں۔

فوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت بھی اس لیے درپیش ہوئی کیونکہ موجودہ عدالتی نظام میں مقدمات سست روی کا شکار اور کئی معزز جج صاحبان کو جانی تحفظات کا سامنا رہتا ہے۔ پاکستان میں اس وقت انصاف کی فراہمی کے لیے کئی متوازی عدالتی نظام چل رہے ہیں۔ سول، دیوانی، فوجداری مقدمات، کرپشن، احتساب، انسداد دہشت گردی و منشیات کی خصوصی عدالتیں سمیت جرگہ اور پنچایت سسٹم بھی اب عدالتی نظام کا حصہ ہیں۔ پنجاب میں پنچایتی نظام کو عدالتی تحفظ بھی حاصل ہے اور پنجاب میں کئی فیملی و سول معاملات پنچایتی نظام کے تحت فوری حل کیے جارہے ہیں، اسی طرح خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں روایتی جرگہ نظام کے علاوہ شرعی اور ملکی قوانین کے تحت بھی دو متوازی نظام موجود ہیں، کئی اضلاع میں دوہرا عدالتی نظام قائم ہے، جہاں برسہا برس چلنے والی عدالتیں بھی ہیں اور شرعی نظام کے تحت فیصلے کے اختیارات بھی ہیں۔ سندھ کے اندرونی علاقے و بلوچستان کے قبائلی علاقوں میں سیکڑوں برس سے روایتی عدالتی نظام چل رہا ہے۔

قصہ مختصر اس بات کو ہمیں تسلیم کرلینا چاہیے کہ اس وقت ہمارا عدالتی نظام و پولیس سسٹم و قوانین، انگریزوں کے دور کے بنے ہوئے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد بھی ہم انگریزوں کے دور غلامی میں بنائے نظام سے خود کو باہر نہیں نکال سکے ہیں۔ پارلیمنٹ میں جمہوری نظام کا تیسرے دور کا تسلسل تو موجود ہے لیکن عوامی نمائندے سول، فوجداری قوانین کو تبدیل نہیں کرسکے ہیں، پارلیمنٹ آئین ساز ادارہ اور جمہوری نظام کے تحت سپریم ادارہ ہے، لیکن آئین میں اب بھی ایسی کئی موشگافیاں ہیں کہ پارلیمنٹ کو بھی معطل کردیا جاتا ہے۔

عدالتی اصلاحاتی عمل سست روی و عدم توجہ کا شکار ہے۔ پارلیمنٹ عدالتی نظام میں اصلاحات کرکے فوری و سستے شفاف انصاف کے لیے قانون سازی کرسکتی ہے۔ لیکن اس کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ پارلیمنٹ اپنا آئینی کردار ادا کرے۔ عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے آئین سازی کرے۔ فوجی عدالتوں کے قیام و اب توسیع پر سیاسی جماعتوں کو یقیناً تحفظات ہیں، لیکن اس سے قبل بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، سینیٹرز رو پڑے، لیکن فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی گئی تھی۔ آج بھی ہمارا عدالتی نظام اتنا مضبوط و بے خوف نہیں کہ وہ بڑے فیصلے آئین وقانون کے مطابق کرسکے۔ فوجی عدالتوں کی توسیع کا فیصلہ ہوجائے گا کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے لیکن ہماری پارلیمنٹ جمہوری اداروں کو مضبوط و محفوظ کب کرے گی، اس پر بھی غور وفکر کریں۔ میڈیا میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے زمینی حقائق کو تسلیم کریں۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
Mian Saqib Nisar military courts Qadir Khan Yousafzai retirement ریٹائرمنٹ فوجی عدالتوں میاں ثاقب نثار
Mufti Mohammad Naeem
Previous Post تبلیغی جماعت کا مقصد مخلوق کو اللہ تعالیٰ سے جوڑنا ہے، مفتی محمد نعیم
Next Post الخدمت فاؤنڈیشن نے چنول اسلام آباد میں خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کر دیا
Opening

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close