Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

August 15, 2017January 9, 2019 0 1 min read
Chemical Weapons
Chemical Weapons
Chemical Weapons

تحریر : محمد شاہد محمود
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اقوام متحدہ میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں بد ترین دشمنی کی مثال قائم کر رہا ہے۔ آزاد کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی، کیل، لیپہ، تتری نوٹ، عباس پور کھوئی رٹہ اور نکیال سمیت دیگر ملحقہ علاقوں پر درجنوں بار خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی جس سے 14شہری شہید اور60سے زائد زخمی ہوئے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں درندگی کی انتہا کرتے ہوئے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کی مدد سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت دنیا کا بہت بڑا دہشتگرد ملک ہے، برہان وانی کی شہادت کے بعد اب تک سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے اور اس حوالے سے اسرائیل بھارت کی مدد کر رہا ہے، معلومات کے مطابق گزشتہ پانچ برس میں اسرائیل نے اوسطاً ہر برس بھارت کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کئے۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیر میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کر تی ہے۔ انہوں نے پولیس کی طرف سے پیپر شیلنگ کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گیس کے انسانی جسم پر منفی اور مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس علی گیلانی کی صدارت میں ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور حقوقِ بشر کی پامالیوں پر بحث ومباحثہ ہوا اور آئندہ کی حکمتِ عملی سے متعلق غوروخوض کیا گیا۔ حریت کانفرنس نے پولیس کی طرف سے مرچ گیس والے گولے استعمال کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ماہرین کے مطابق یہ گیس انسانی جسم پر دوررس منفی اثرات چھوڑنے کی باعث بنتی ہے اور اس کا استعمال آہستہ زہر خورانی کے مترادف ہے۔

اس کے شکار لوگ دم گھٹنے جیسے عمل سے گزرتے ہیں۔حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس نے پرامن کشمیر مظاہرین پر کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں جس سے نہ صرف کئی مظاہرین بلکہ متعدد کشمیری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ مقامی اخبار کے مطابق سرینگر میںاحتجاجی مظاہرین سے خطاب میں میرواعظ نے بھارت نواز جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت نواز جماعتیں اور ان کے لیڈران دو رخی پالیسیوں اور عوام کو گمراہ کرنے پر کاربند ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے بامنو اور کاکہ پورہ میں بھارتی فورسز کے ذریعے مبینہ طور کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی رپورٹوں پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان رپورٹوں کی تحقیقات کے لیے آگے آئے اور بھارت سے وضاحت طلب کرے ک وہ ایسا کیوں کر رہاہے؟۔ بھارتی فورسز پہلے ہی جموں کشمیر میں عام شہریوں کا ایک منصوبہ بند طریقے پر قتل عام کررہی ہیں اور اب کیمیکل ہتھیاروں کے ذریعے سے انہیں مارکر ان کی لاشوں تک کو جلانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی رپورٹوں نے صورتحال کو زیادہ دھماکہ خیز بنایا ہے اور اس سے عام لوگوں کے درمیان تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے, وہ اپنے گھروں میں بھی غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں اور ڈر اور خوف کے ماحول میں انہیں گٹھن کا احساس ہونے لگا ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اگرچہ کیمیکل ویپنز کنونشن اور دوسرے بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے، البتہ بھارت جموں کشمیر میں ان قوانین کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ہے اور وہ اس خطے پرمیں ہر طرح کی سرخ لائین کو کراس کرتا ہے۔ بامنو اور کاکہ پورہ دیہات میں جن جوانوں کو قتل کیا گیا ہے، ان کی لاشیں پوری طرح سے جلی ہوئی اور مسخ ہوچکی تھیں اور انہیں شناخت کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔ لاشوں کی یہ صورت کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال سے ہی ہوجاتی ہے اور روائتی ہتھیاروں سے ایسا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ حریت چیرمین نے بین الاقوامی برادری اور حقوق بشر کے لیے سرگرم اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فورسز کے ہاتھوں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی فوری طور پر تحقیقات کرانے کے لیے آگے آئیں اور جموں کشمیر میں انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرانے کے لیے اپنے اثرورسوخ کو استعمال میں لائیں۔دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنمائوں نے کہاہے کہ کشمیر میں ہونے والی قتل و غارت گری میں مودی سرکار کو اسلام دشمن قوتوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔نہتے کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیار وں کا استعمال کر کے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی گئی ہے۔

تحریک آزادی کشمیر میں دن بدن تیزی آرہی ہے۔ بدترین ظلم و بربریت اور قتل و غارت گری سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھناممکن نہیں۔کشمیری قیادت و عوام پر عزم ہیں۔ قربانیاں و شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ کشمیری آج یک زبان ہوکر آزادی کے نعرے لگارہے ہیں لیکن افسوس کہ پاکستان میں کشمیریوں کی سب سے مضبوط اوربلند آواز حافظ محمد سعید کو بیرونی دبائوپر نظر بندکر دیا گیا ہے۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں کشمیریوں کیخلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے ان کی آنکھیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ حافظ محمد سعید نے سال2017 کشمیر کے نام کیا اور ملک بھر میں اس حوالے سے پروگرام جاری ہیں ، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔تحریک آزادی شہدا کے خون کی وجہ سے اٹھی ہے۔برہان وانی کی شہادت نے قوم کو نیا جذبہ دیا۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرکے بھارت کے خلاف کارروائی کریں ،کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ مستقل طور پر چل رہا ہے،سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت بھارت کشمیر میں تبدیلی لا رہا ہے،کشمیری آزادی چاہتے ہیں حکومت پاکستان کہتی ہے کہ مسئلہ کشمیر فوری طور پر حل ہونا چاہیے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے ، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں موجودگی غیر قانونی ہے،برہان وانی کی کہانی کشمیر کے ہر گھر کی کہانی ہے ، کشمیری بچے ہتھیاروں سے نہیں ڈرتے یہ وہ نسل ہے جو بالکل نڈر ہے, بھارت ان پر قابو نہیں پا سکتا،پاکستا ن کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت انھیں اپنا حق خودارادیت ملنے تک جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ ستر سال سے ایک مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے جو کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈہ پر موجود ہے اس پر غیر عملدرآمد شدہ قراردادیں موجود ہیں۔ ان قراردادوں میں وعدہ کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے گا اور وہ رائے شماری کی تحت ہوگا اور اس کی نگرانی اقوام متحدہ خود کرے گی۔ بھارت گزشتہ ستر سال سے یہ حالات پیدا نہیں ہونے دے رہا کہ رائے شماری کا انعقاد ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ نومبر 1947ء میں بھارتی افواج اور آر ایس ایس کے دہشتگردوں نے مل کر پانچ لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا تھااور کشمیریوں کی نسل کشی کی تھی اس کے بعد کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ مستقل طور پر چل رہا ہے بھارت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے جذبہ کو دبانے کے لیے مختلف حربے اور ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں کشمیری آزادی چاہتے ہیں حکومت پاکستان کہتی ہے کہ مسئلہ کشمیر فوری طور پر حل ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے اور کشمیر میں جاری قتل عام کو فوری طور پر روکا جائے بالخصوص قتل عام مختلف ادوار میں ہوتا رہا ہے 2010ء میں بھی ہوا 1990ء کی دہائی میں شروع ہوا بے تحاشا لوگوں کو مارا گیا ایک لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید کیا لاکھوں کشمیریوں کو غائب کر دیا۔آج تک ان کا پتہ نہیں وہ کدھر ہیں۔ سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت بھارت کشمیر میں تبدیلی لا رہا ہے ہم نے یہ چیزیں اقوام متحدہ کے سامنے اٹھائی ہیں ہم غیر ملکی وفود کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں ضرور آگاہ کرتے ہیں۔

بھارت خود ہمیشہ سے ہمدردیاں حاصل کرتا رہا ہے حالانکہ بھارت خود دہشتگردی کروا رہا ہے, اس کی سب سے بڑی مثال کلبھوشن یادیو اور احسان اللہ احسان کا بیان ہے احسان اللہ احسان جو کہ جماعت احرار کا ترجمان تھا, اس نے خود آ کر بیان دیا کہ کس طرح بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کررہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کی خبریں نئی نہیں, آج سے دس گیارہ سال قبل بھی یہ چیز سامنے آئی تھی اور امریکی کانگریس میں اس پر بحث بھی ہوئی تھی۔ 2016ء میں بھی یہ چیز ہوئی تھی پیلٹ گن میں بھی بھارت کوئی کیمیکل استعمال کررہا ہے یہ رپورٹ کشمیری ڈاکٹروں نے دی ہے اور ہم نے کہا ہے کہ ان رپورٹس کی تحقیقات کروائی جائیں اور ان رپورٹس کی تصدیق کروائی جائے, اس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے کہ بھارت کے خلاف کیا کارروائی کی جانی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم کشمیریوں سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

M Shahid Mehmood‎
M Shahid Mehmood‎

تحریر : محمد شاہد محمود

Share this:
Tags:
chemical weapons Human Rights kashmir use استعمال انسانی حقوق کشمیر کیمیائی ہتھیاروں
Aqeel Khan
Previous Post پاکستان کی خود مختاری پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ عقیل خان کالمسٹ
Next Post جشن آزادیِ پاکستان اور صوبہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام
Youm e Azadi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close