
سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں، چھاپوں اور تشدد کیخلاف مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال، کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند، سڑکوں ٹریفک کا نظام مفلوج، احتجاجی مظاہرے، گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں، چھاپوں اور تشدد کیخلاف مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔ کاروباری مراکز، بینک، دفاتر، تعلیمی ادارے بند، ٹریفک کا نظام معطل جبکہ نظام زندگی مفلوج رہا۔ ہڑتال کی کال کُل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی۔
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعت حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی کال پر مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر تمام کاروباری مراکز، سرکاری و نیم سرکاری اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ بعض کُھلے رہنے والے دفاتر میں بھی حاضری بہت کم رہی۔
سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ اس موقع پر وادی میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔ مظاہرین نے گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
