
سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں چھ دہائیوں کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں قدرتی آفت سے جاں بحق افراد کی تعداد دو سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔
وادی میں بارشوں کا سلسلہ رکنے کے بعد امدادی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔
سری نگر اور دیگر شہروں سے بائیس ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے تاہم کچھ دیہات تک زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے امداد پہنچنا مشکل ہے۔ UDHAMPUR میں لینڈ سلائڈنگ سے درجنوں گھر تباہ ہو گئے جبکہ اڑتیس افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
