Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

2005 کے زلزلہ زدہ متاثرین کی حالت زار

October 8, 2014 0 1 min read
Earthquake Victims
Earthquake Victims
Earthquake Victims

تحریر: علی عمران شاہین

8 اکتوبر ایک بار پھر آیا اور گزر گیا۔ 9 سال قبل 2005 کو پاکستان میں طلوع ہونے والا یہ دن پاکستان ہی نہیںبلکہ دنیا کی تاریخ کے لئے المناک تھا،جب ہولناک زلزلے نے لگ بھگ ایک لاکھ پاکستانیوں سے زندگی چھین لی اور لاکھوںافراد کو زخمی و معذور کر دیا۔اس درد ناک سانحہکے اذیت ناک زخم آج بھی تازہ ہیں۔ آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے وہ اضلاع جو اس زلزلے میں تباہ و برباد ہو گئے تھے، وہاں نہ پہلے جیسے مکانات اور عمارتیں تعمیر ہو سکی ہیں اور نہ ہی لوگوں کا کاروبار بحال ہو سکا ہے۔ ہزاروں ایسے بد قسمت لوگ جو ہمیشہ کے لئے معذور ہو گئے تھے آج بھی ٹوٹے اعضاء گھسیٹتے نظر آتے ہیں۔

جس وقت یہ قیامت بیتی، اس وقت پاکستان میںجنرل پرویز مشرف کی حکومت تھی۔پرویز مشرف نے پہلے 3پھر 5سال کاوعدہ دے کر کہا تھا کہ وہ اس عرصے میں زلزلہ زدہ علاقوں کو پہلے سے بھی کہیں بہتر اور ترقی یافتہ بنادیں گے اور متاثرین کا آخر دم تک ساتھ دیں گے۔اس دوران میںپاکستان کے ہر شہری کے ہر لحاظ سے بھر پور تعاون کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے اربوں ڈالر کی امداد الگ سے آئی۔بے شمار ملکی اور غیرملکی رضاکار ادارے اور کارکن بھی دن رات مصروف رہے تھے لیکن سوال یہ ہے کہ کیااس سب کے باوجود زلزلہ زدہ لوگوں اور علاقوں کی صورتحال کتنی بدل سکی ہے ؟آئیے ! اس کا عملی مشاہدہ کرتے ہیں۔

زلزلہ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ مانسہرہ کا سیاحتی مقام اور3 لاکھ آبادی کا شہر بالاکوٹ صفحہ ہستی سے ہی مٹ گیا تھا۔بالا کوٹ میں داخل ہوں تو آج بھی سب سے پہلے فلاح انسانیت فائونڈیشن کا ہسپتال اور اس کی ایمبولینس استقبال کرتی ہے۔ 9سال بعدیہاں یہ واحدامدادی ادارہ یہاں رہ گیا ہے جو آج بھی زلزلہ زدگان کو مفت طبی سہولیات مہیا کر رہا ہے۔اس سے آگے بڑھیں توساتھ ہی وہ گورنمنٹ ہائی سکول سامنے آ جاتا ہے جس کے صحن میں 100کے لگ بھگ شہید بچوں کی قبریں یہاں آنے والوں کوآج بھی رلا دیتی ہیں۔ یہاںایک منزلہ چند سرکاری عمارتیں بھی کچھ اچھی طرز پر بنی ہیں لیکن باقی سارا شہر عارضی ہی نظر آتا ہے۔

آج کا بالاکوٹ پہلے سے بھی بڑا تجارتی مرکز بن چکا ہے کیونکہ کاغان اور ناران تک کے وہ لوگ جن کے علاقے زلزلے میں ملیامیٹ ہو گئے تھے، آکر یہیں بس گئے ہیں ۔تھوڑا بلندی پر جا کر بالاکوٹ شہر پر نظر دوڑائیں تو ہر طرف پہاڑوں پر اور ان کے دامن میں سفید اور نیلے رنگ کے ایک جیسے ہزاروں عارضی گھروں کی ایک وسیع بستی نظر آئیگی۔ یہ تمام گھر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے لوگوں کو بنا کر دیئے گئے ہیں ۔یہاں کے بہت سے لوگ اب انہی عارضی گھروں میں رہ رہے ہیں۔ دو چھوٹے چھوٹے کمروں، ایک چھوٹے کچن اور ایک باتھ روم پر مشتمل یہ گھر آج بالاکوٹ کی پہچان ہیں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ شہر کی منتقلی کے چکر میں تا حال یہاں کوئی جدید ہسپتال اورمضبوط طرز پرکوئی تعلیمی ادارہ بھی نہیں بنایا جا سکا۔

حکومت نے زلزلے کے فوری بعدبالا کوٹ میں دوبارہ پختہ تعمیر پر پابندی عائد کر دی تھی اور اعلان کیا تھاکہ موجودہ شہر سے 23 کلومیٹر دور ”بکریال” کے مقام پر ”نیو بالاکوٹ سٹی” تعمیر کیا جائے گا اورمتاثرین کو وہاں بسایا جائے گا۔ اعلان تو یہ تھا کہ حکومت نیا شہر جدیدخطوط پر خود تعمیر کرے گیاا ور متاثرین کو صر ف وہاں رہنے کیلئے بلایا جائے گا۔ اس کے لئے زمین بھی خریدی گئی۔ وزیر اعظم شوکت عزیز نے افتتاح بھی کیا ،کام بھی شروع ہوا لیکن9سال گزرے ”نیو بالاکوٹ سٹی” کیا تعمیر ہوتا؟ اس کی طرف جانے والی چندکلو میٹر سڑک بھی نہ بن سکی اوراب یہ منصوبہ مکمل طور پر کھٹائی میںجاچکا ہے۔ دوسری طرف لوگ حکومت کی دیکھ دیکھ کر جب تھک ہار گئے تو انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جہاں جگہ ملی، گھر بنانے شروع کر دیئے۔

زلزلے سے تباہ ہونے والے 5ہزار سے زائد سکولوں میں سے اب تک بمشکل چند سو ہی تعمیر ہو سکے ہیں ،ان میں سے تو اکثر بیرونی دنیا نے بنائے ہیں جن میں ترکی، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سب سے نمایاں ہیں۔یہی ممالک سارے متاثرہ علاقوں میں صحت عامہ کے اور تعلیمی ادارے بنا رہے ہیں۔آج بھی بے شمار سکول خیموں میں کام کر رہے ہیں۔

Kashmir
Kashmir

آزاد کشمیر کا دارالحکومت مظفرآباد زلزلے میں سب سے زیادہ تباہ ہونے والے علاقوں میں سے ایک تھا۔ یہاں اموات بھی بہت زیادہ ہوئی تھیں۔ گزشتہ 9سالوں میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام یہیںہوئے ہیں۔ ترکی نے حکومتی سیکریٹریٹ اور ایک عالیشان مسجد تعمیر کی ہے۔ سعودی عرب نے یونیورسٹی اوربڑا ہسپتال بنایا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی جدید ہسپتال بنایا گیا ہے ۔ سکولوں اور کالجوں کی تعمیر نو بھی انہی ممالک کی جانب سے کی جاری ہے۔ اکثر لوگوں نے جیسے تیسے گھردوبارہ تعمیر کر لئے ہیں لیکن بہت سے متاثرین ابھی تک خیموںاور فائبر گلاس کے عارضی گھروں میں رہ رہے ہیں۔یہا ں بھی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے عطیہ کردہ ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے عارضی گھر ہر طرف نظر آتے ہیں۔شہر کی صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے۔ بیشتر سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ دریائے نیلم کے پل پر پہنچیں تو سیدھاسامنے 7 سال پہلے جلنے والے جماعة الدعوة کے بڑے ہسپتال کا ڈھانچہ آج بھی موجود ہے۔

اس سے 7 کروڑ کا نقصان ہواتھا اورزلزلہ زدہ اہل کشمیر علاج معالجے کی ایک بہترین سہولت سے محروم ہو گئے۔یہاں زلزلہ متاثرین کے لیے لائی گی 70لاکھ کی سی آرم مشین بھی جل گئی تھی جس کی خریداری کے لئے دس لاکھ روپے میاں نواز شریف نے بھی دیئے تھے۔ حکومتی وعدوں کے باوجود یہ ہسپتال دوبارہ نہیں بنا۔ جماعة الدعوة نے شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ریسکیو سنٹر کے نام سے ایک نیا اور منفردامدادی ادارہ بنایا ہے جو لوگوں کو ہر طرح کے ہنگامی حالات میں فوری مفت تعاون فراہم کرتا ہے۔

یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ پاکستان کی دینی اور مذہبی جماعتیںزلزلہ زدگان کے لئے امدادی کام میں پیش پیش تھیں ۔ایدھی فائونڈیشن، الخدمت فائونڈیشن ،صفہ ویلفیئر، المصطفےٰ ٹرسٹ، اسلامی دعوت، الرحمت ٹرسٹ ، منہا ج ٹرسٹ، الاحسان ویلفیئر فائونڈیشن ،خدمت خلق فائونڈیشن اور دیگر ایسے ہی بے شمار اداروں کے ساتھ ساتھ کئی سیاسی پارٹیوں کے لوگ بھی متحرک رہے تھے، جن کی خدمات کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

زلزلے سے تباہ ہونے والا تیسرا بڑا شہرباغ تھا۔مظفرآباد سے باغ کی طرف روانہ ہوںتو ایک بار پھر ٹوٹی پھوٹی اور تباہ حال سڑکیں جسم کا جوڑ جوڑ ہلا کر رکھ دیتی ہیں اور ڈیڑھ سے دوگھنٹے کا سفر کئی گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔راستے میںبالاکوٹ اور مظفر آباد کی طرح کہیں شکستہ تو کہیں زیر تعمیرگھر اور خیمے نظر آتے ہیں۔ باغ شہرتو تقریباً پہلے کی طرح آبادہے لیکن شہر میںاب بھی ٹوٹی عمارتیں اور گھرموجود ہیں۔ باغ سے راولاکوٹ جانے والی سڑک پورے آزاد کشمیر میں اسے واحد سب سے اچھی سڑک قرار دیا جا سکتاہے۔زلزلے میں راوالاکوٹ شہر بھی بری طرح تباہ ہوا تھا۔ یہاں تعمیر نو کا کام کافی حد تک ہو چکا ہے۔

سارے زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے میں جو بات بہت خاص طور پر دیکھنے میں ملتی ہے وہ یہ ہے کہ آزاد کشمیرکی حکومت ہو یا پاکستان کی حکومت یا کوئی بیرونی این جی او ز یا بیرونی دنیا کا تعمیر نو کاسلسلہ… کسی نے مساجد اور مدارس کی بحالی اور تعمیر نو کا کام سرے سے نہیں کیا۔ چند نئی مساجد تو ضرور بنائی گئی ہیں لیکن پرانی زلزلہ زدہ مساجد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نماز کی ادائیگی کے قابل بنایا ہے یاان کی تعمیر نو کا کام کیا ہے۔ 9سال گزرنے کے بعد آج بھی بے شمار مساجد کی حالت پریشان کن ہے۔ مساجد اور مدارس کی تعمیر نوکے لئے دینی ادارے ملک بھر تھوڑی بہت امداد فراہم کرتے رہے جس سے کچھ نہ کچھ مساجد اور مدارس کی تعمیر نو اور بحالی کا کام ہوا، وگرنہ باقی صورتحال ویسی ہی ہے

2005کے زلزلہ زدگان کے لئے دنیا بھر اور ملک بھر سے بے پناہ امداد آئی لیکن جس قدر امداد آئی، اس میں خردبرد ، لوٹ مار اور کرپشن بھی اسی پیمانے پر ہوئی۔حقیقت یہ ہے کہ اگر زلزلہ زدگان کے لئے آنے اور جمع ہونے والی امداد کا نصف بھی صحیح طورپر خرچ ہو جاتا تو زلزلہ زدہ علاقے پاکستان کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ علاقے بن چکے ہوتے۔ اس کا فائدہ ملک اورحکومت کو بھی بے پناہ ہوتاکیونکہ اس سے سیروسیاحت کابہترماحول میسرآتا۔اس سے ان لوگوں کا کاروبار بھی شروع ہوتا اور یہ لوگ بآسانی اپنے پائوں پر کھڑے ہوتے۔وائے افسوس! ہمارے ملک کی روایت اندھی کرپشن نے زلزلہ زدگان کو بھی معاف نہ کیا۔

زلزلہ زدہ علاقوں میں اگر اب بھی حکومت صرف اچھی سڑکیں تیزی سے تعمیر کر دے، پانی کی فراہمی کا اچھا نظا م بنا دے، سکول اور مساجد کی تعمیر نو کر دے تو یہ اس کا سب سے بڑا احسان ہو گا کیونکہ اکثر زلزلہ زدگان نے تو اپنے سر چھپانے کی جگہ کسی نہ کسی طرح بنا ہی لی ہے اور باقی ماندہ بنا رہے ہیں۔وہ اپنے پیاروں کو8سال پہلے دفنا چکے ہیں،بیشتر متاثرین تباہ حال گھروں کا ملبہ خود ہی صاف کر کے ایک نئی زندگی بھی شروع کر چکے ہیں اور جو رہ گئے ہیں وہ بھی کر ہی لیں گے۔ بس اب حکومت ان پر تھوڑا احسان کر دے اور اس احسان میں بالاکوٹ والوں کی مشکل کا بھی حل شامل کر لیا جائے۔

Ali Imran Shahee
Ali Imran Shahee

تحریر: علی عمران شاہین

Share this:
Tags:
hospitals kashmir muzaffarabad un تباہ تعلیمی کشمیر متحدہ مظفرآباد ہسپتال
Pia
Previous Post لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی
Next Post تعلیم کے حصول کے لئے جدید ٹیکنا لوجی کا استعمال بھی کیا جائے :ڈاکٹر سلمان فریدی
KARACHI

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close