Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلہ: کس ملک نے کیا کہا؟

August 13, 2019 0 1 min read
Vladimir Putin and Narendra Modi
 Vladimir Putin and Narendra Modi
Vladimir Putin and Narendra Modi

ممبئی (جیوڈیسک) کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے متنازعہ بھارتی فیصلے کے ایک ہفتے بعد، اب تک عالمی ردِ عمل کیا رہا اور کس ملک نے کیا کہا۔ پڑھیے اس رپورٹ میں۔

کیا روس نے بھارتی اقدام کی حمایت کی؟
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملک روس نے جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی سے متعلق نئی دہلی حکومت کے فیصلے کی تائید کر دی، جسے بھارت کی ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا گیا۔

اس ضمن میں بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی سمیت قریب سبھی نمایاں بھارتی میڈیا ہاؤسز نے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان سے منسوب کے ایک بیان کا حوالہ دیا۔

تاہم ایک پاکستانی اخبار نے دعویٰ کیا کہ روسی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے جمعے کے روز اپنی پریس کانفرنس میں ماسکو ریجن کے ایک وفد کے تجارت کے سلسلے میں بھارت کے دورے کا ذکر تو کیا تھا لیکن اس بریفنگ میں کشمیر کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

روسی دفتر خارجہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال پر افسوس کے علاوہ بھارت سے متعلق کوئی بیان موجود نہیں۔
تو بھارتی میڈیا روسی وزارت خارجہ کے کس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اسے نئی دہلی کی سفارتی کامیابی قرار دے رہا ہے؟

روسی دفتر خارجہ کے پریس ڈیپارٹمنٹ نے نیوز ڈاٹ آر یو سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا تھا۔ یہ رپورٹ جمعہ نو اگست کے روز شائع کی گئی تھی۔

اس ویب سائٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا، ’’ہم سمجھتے ہیں ریاست جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی اور اس کی دو یونین علاقوں میں تقسیم بھارتی آئین سے مطابقت رکھتی ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ فریقین اس فیصلے کے بعد علاقے کی صورت حال کو مزید سنگین نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

روسی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ماسکو پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کی بحالی کا حامی ہے۔ بیان میں کہا گیا، ’’ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی اختلافات سیاسی اور سفارتی طریقوں سے 1972 کے شملہ معاہدے اور سن 1999 کے لاہور معاہدے کے مطابق دوطرفہ طور پر حل کیے جائیں گے۔‘‘

ماسکو میں پاکستانی سفیر خلیل اللہ قاضی نے بھی نیوز ڈاٹ آر یو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد حکومت پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی روسی پیش کش پر مثبت انداز میں غور کر رہی ہے۔
چین کا ردِ عمل

کشمیر کے مسئلے پر چین کا تعاون حاصل کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں ہی چین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
چین کا لداخ کے معاملے پر بھارت کے ساتھ تنازعہ پایا جاتا ہے۔ حالیہ بھارتی فیصلے کے ردِ عمل میں میں لداخ کو جموں و کشمیر سے الگ کر کے بھارت کا ایک یونین علاقہ بنانے کے فیصلے پر چینی وزارت خارجہ نے چھ اگست کے روز ہی اپنا شدید ردِ عمل ظاہر کیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن ینگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا، ’’بھارت اپنے مقامی قوانین میں یکطرفہ تبدیلی کر کے چین کی علاقائی خود مختاری کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔‘‘ جواب میں بھارتی وزارت خارجہ نے چینی بیان کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بھارتی اقدامات کے بعد چین کا ہنگامی دورہ کیا اور جمعے کے روز اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے قریشی سے ملاقات کے بعد کہا کہ بیجنگ حکومت کی رائے میں کشمیر سے متعلق کوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر میں حالات کو مزید پیچیدہ بنا دے گا اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کشمیر کی صورت حال کو سنجیدہ اور باعث تشویش قرار دیتے ہوئے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستان اور بھارت کو یہ مسئلہ پر امن طریقے سے، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں، اور دونوں ممالک کے مابین ماضی میں طے پانے والے معاہدوں کی روشنی میں حل کرنا چاہیے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دورہ چین کے حوالے سے بتایا کہ چین نے کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔ قریشی کے مطابق اسلام آباد مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں لے کر جانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس ضمن میں بیجنگ سے مدد کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
پاکستان کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سبھرا منیم جے شنکر بھی بیجنگ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ پیر بارہ اگست کے روز انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ بھارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کسی تیسرے ملک کی ثالثی کے امکان کو مسترد کرتا ہے اس لیے بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ چین کے حوالے سے بھی یہی کہا گیا ہے کہ وہ چینی حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے دو ’طرفہ تعلقات کی مضبوطی‘ کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
کشمیر پر ’جلد بازی میں فیصلہ‘ نہ کیا جائے، ایران

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے ایرانی صدر حسن روحانی سے اتوار گیارہ اگست کے روز ٹیلی فون پر بات کی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی عسکری حل نہیں ہے اور اسے سفارتی طریقوں ہی سے حل کیا جا سکتا ہے۔ صدر روحانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تہران سمجھتا ہے کہ ‘کشمیر کے متنازعہ علاقے کے شہریوں کو قانونی حقوق اور پر امن زندگی کا حق حاصل ہونا چاہیے۔’
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے بعد تہران کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا تھا۔ تاہم قریب ایک ہفتے کے بعد دس اگست بروز ہفتہ ایرانی فوج کے سربراہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ کشمیر کے موضوع پر ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کشمیر کے معاملے پر ’جلد بازی میں فیصلہ‘ نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل باقری نے کہا، ’’فریقین سے توقع ہے کہ وہ علاقے کے عوام کی رضامندی کے بغیر کشمیر کی قسمت سے متعلق جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے سے اجتناب کریں گے۔‘‘

بھارت میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر احمد البنا نے نئی دہلی کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو بھارت کا داخلی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی حکومت کے اس انتظامی فیصلے کا مقصد ’علاقائی تفاوت میں کمی لانا اور کارکردگی بہتر بنانا‘ ہے۔

آٹھ اگست کے روز متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور بن محمد قرقاش نے اپنے ایک بیان میں ’خطے میں امن، سکیورٹی اور استحکام کے لیے مذاکرات کی راہ اختیار کرنے کی ضرورت‘ پر زور دیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ بھارت اور پاکستان کے رہنما موجودہ تنازعے کو ’روابط، تعمیری مذاکرات، کشیدگی اور تصادم سے بچتے ہوئے‘ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یورپی یونین نے کیا کہا؟

یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران عہدیدار فیدیریکا موگیرینی نے بھارتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں پاکستانی اور بھارتی وزارئے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے دفتر کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق موگیرینی نے شاہ محمود قریشی اور سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ گفتگو میں کشمیر اور خطے میں کشیدگی سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستان اور بھارت کے مابین سفارتی سطح پر مذاکرات کا انعقاد اس وقت کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

یورپی یونین کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے مابین ’دوطرفہ سیاسی حل‘ کی حمایت کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خطے میں طویل عرصے جاری ’عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال کو ختم کرنے کا یہی واحد راستہ‘ ہے۔

سعودی عرب اور اسرائیل کی خارجہ امور کی وزارتوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کشمیر کی تازہ صورت حال کے حوالے سے کوئی بیان موجود نہیں ہے۔ تاہم ان دونوں ممالک نے سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال پر تعزیتی پیغامات شائع کیے ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جرمن ردِ عمل

برلن میں جرمن دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا آیڈیبار نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہو گا۔

دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا، ”ہم کشیدہ حالات اور جموں و کشمیر میں سامنے آنے والی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے بھارتی حکومت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کے فیصلے کے بعد علاقے کی صورت حال کے تناظر میں (اپنے شہریوں کے لیے) سفر اور سکیورٹی سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ بھارتی حکومت متاثرہ ریاست کے لیے آئندہ جو بھی منصوبہ رکھتی ہے، اس میں علاقے کے لوگوں کے آئینی اور شہری حقوق کو پیش نظر رکھے۔ ہم بھارتی حکومت سے یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں وہ اپنے آئندہ لائحہ عمل، یا وہ علاقے کے لیے اپنا جو منصوبہ رکھتی ہے، کے بارے میں متاثرہ عوام سے مذاکرات کرے اور انہیں آگاہ کریں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ صورت حال پر سکون رہے گی، مذاکرات کیے جائیں گے اور حالات مزید کشیدہ نہیں ہوں گے۔‘‘

اقوام متحدہ نے کیا کہا؟

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ عالمی ادارے کے فوجی مبصرین کے گروپ نے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب عسکری سرگرمیوں میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

امریکی ردِ عمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات میں کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی، جسے بھارت نے مسترد کر دیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے واقعات کے بعد امریکا نے بھی پاکستان اور بھارت سے اپیل کی تھی کہ وہ لائن آف کنٹرول پر امن قائم رکھیں۔ واشنگٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان مورگن اوٹاگس نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال کے بارے میں دیے گئے اپنے بیان میں کہا، ”ہمیں گرفتاریوں کی اطلاعات پر تشویش ہے اور ہم درخواست کرتے ہیں کہ شہریوں کے حقوق کا احترام کیا جائے۔‘‘

ترک صدارتی دفتر کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں تازہ صورت حال اور پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق صدر ایردوآن نے صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے اتوار چار اگست کے روز بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور وہاں مزید بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو پر امن طریقے اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

تاہم بھارت کی جانب سے اس کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے فوری بعد اس تنظیم نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ اسلامی تعاون کی تنظیم کے جموں و کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کا اجلاس چھ اگست کے روز جدہ میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔

Share this:
Tags:
country kashmir report status حیثیت رپورٹ کشمیر ملک
US and Taliban Negotiations
Previous Post امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا ایک اور دور مکمل
Next Post پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اہلکار نے کیسے اوسلو کی مسجد پر حملہ ناکام بنایا؟
Mohammad Rafique

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close