
مقبوضہ (جیوڈیسک) کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لیے وادی میں مکمل ہڑتال اور کرفیو نافذ ہے۔ سرینگر سری نگر میں کاروبار زندگی مکمل بند ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نام ونشان نہیں۔ وادی میں مظاہروں کے خدشے کی وجہ سے کرفیو نافذ ہے۔
بھارتی فوج نے بدھ کو رمبان میں مظاہرین پر فائرنگ کی تھی جس سے چھ افراد شہید اور چالیس زخمی ہو گئے تھے۔ اس کارروائی کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے شہریوں میں بھارتی فوج کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
