Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کشمیر ملین مارچ اور حق خودارادیت کا مطالبہ

October 27, 2014October 27, 2014 0 1 min read
Indian Army
Kashmir Million March in London
Kashmir Million March in London

تحریر: حبیب اللہ سلفی
برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اْجاگر کرنے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں لندن شہر کے تاریخی ٹریفالگر سکوائر سے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ تک ایک بہت بڑا احتجاجی مارچ کیاجس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ملین مارچ کی وجہ سے سڑکیں انسانوں سے بھر گئیں اور بدترین ٹریفک جام کے دوران لندن کی گلیاں آزاد ی کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھیں۔شرکاء میں زبردست جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔ مارچ میں پاکستا ن کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے علاوہ آزاد و مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں، برطانوی ممبران پارلیمنٹ، تمام جماعتوں کے قائدین ، میئرز، کونسلرز اوردیگر اہم شخصیات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ادھر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 67سال مکمل ہونے پر کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا گیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کیلئے حریت قیادت کو گھروں میں نظربند رکھا گیا تاہم اس کے باوجودکشمیریوںنے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیااور اس عزم کا اظہا رکیا کہ وہ غاصب بھارت کے کشمیر پر قبضہ کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ تقسیم ہند کے بعد سے پیدا ہونے والا مسئلہ کشمیر پچھلی سات دہائیوں سے حل طلب ہے۔ یہ وہ پہلا متنازعہ مسئلہ ہے جس کے حوالہ سے اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہیں۔ 1947ء سے کشمیری مسلمان اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ اقوام متحدہ بھارت سے اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد اور اس مسئلہ کو حل کروائے جسے خود بھارت ہی یواین میں لیکر گیا اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے کا وعدہ کیا تھا۔ حالیہ برسوں میں سکاٹ لینڈ، مشرقی تیمور اور سائوتھ سوڈان کے عوام کو بغیر کسی جبر کے اپنے مستقبل کے تعین کا حق دیاجاسکتا ہے تو مظلوم کشمیری اس سے محروم کیوں ہیں؟ان کے مطالبات پر توجہ کیوں نہیں دی جارہی؟کیا محض مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کہ وہ جس طرح چاہے ان کا قتل عام کرے، ان کی املاک تباہ اور عزتیں و عصمتیں پامال کرے؟۔ یہ وہ سوچ ہے جو صرف کشمیریوں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ہر انصاف پسند شخص کے ذہن میں ابھررہی ہے۔

مسئلہ کشمیر چونکہ برطانیہ کا ہی پیدا کر دہ ہے اس لئے خاص طورپر اسے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کہ وہ انڈیا سے تعلقات خراب ہونے کے ڈرسے اس سلسلہ میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہا جس پر اسے مدافعانہ طرز عمل اختیار کرنا پڑ رہا ہے۔اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کشمیری جماعتوں کی جانب سے برطانیہ میں ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلہ کو اٹھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ چند ماہ قبل برطانوی پارلیمنٹ میں اس حوالہ سے ایک قرارداد جمع کروائی گئی جس میں چالیس اراکین پارلیمنٹ نے کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دینے اور مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ڈیوڈوارڈ نے پارلیمنٹ کی بزنس کمیٹی میں قرارداد کا متن جاری کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ یہ ایوان محسوس کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر علاقائی و عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے اس مسئلہ سے نہ صرف کشمیری عوام کے انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں بلکہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج ہر وقت ان پر مسلط ہے جن کے مظالم کی وجہ سے پانچ لاکھ سے زائد کشمیری اب تک اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔ یہ ایک اہم انسانی مسئلہ ہے اس لئے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی ان پامالیوں پر ضرور بحث ہونی چاہیے۔ اس دوران مختلف نظریات رکھنے والے برطانوی اراکین پارلیمنٹ جنہوںنے اس قرارداد پر دستخط کئے ‘ نے اس مسئلہ کو بھی اٹھایا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوت ہیں اور اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا تو مستقبل میں اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔اراکین پارلیمنٹ کی پیش کردہ اس قرارداد پر ستمبر میں بھارت کی شدیدمخالفت کے باوجود برطانوی پارلیمنٹ میں بحث ہوئی جس میں سترہ اراکین پارلیمنٹ نے حصہ لیا اور برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے کردار اد اکرے اور یہ کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر سے متعلق جو فیصلہ بھی کریں اس میں کشمیریوں کی مرضی بھی شامل ہونی چاہیے۔

Indian Army
Indian Army

بحث کے دوران بھارت پر اپنی آٹھ لاکھ فوج کشمیر سے نکالنے اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے خاتمہ پر زور دیا گیا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں اس قسم کی بحث یقینا لندن میں موجود کشمیریوں کی زبردست محنت کا نتیجہ تھی جس سے نہ صرف پوری دنیا پر مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا بلکہ انہیں خود بھی حوصلہ ملا اور پھر انہوں نے اس عمل کو جاری رکھتے ہوئے26اکتوبر کو لندن میں کشمیر ملین مارچ کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد جہاں تمام کشمیری جماعتوںنے بھرپورتیاریاں اورلابنگ شروع کردی وہیں بھارت کی طرف سے اسے رکوانے کیلئے زبردست کوششیں کی گئیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ہنگامی طورپر نئی دہلی سے لندن پہنچیں اور اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقا ت کر کے کشمیر ملین مارچ کی منسوخی کا مطالبہ کیاتاہم برطانوی وزیر خارجہ کی معذر ت کے بعد سشما نے برطانوی نائب وزیر اعظم نک کلیگ سے ملاقات کر کے بھارتی موقف سے آگاہ کیاتاہم انہوںنے بھی ان کے اس مطالبہ کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ہم اس ملین مارچ پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتے۔اسی طرح بھارتی سفیر کی جانب سے برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو ایک خط بھی لکھا گیا جس میں ان سے درخواست کی گئی کہ وہ اس پروگرام میں شریک نہ ہوں کیونکہ اگر وہ اس میں شریک ہوتے ہیں تو اس سے بھارت کی عالمی سطح پر بدنامی ہو گی لیکن بھارت کی جانب سے یہ سب کوششیں رائیگاں گئیں اور یہ تاریخی ملین مارچ انتہائی کامیاب رہا۔بیرسٹر سلطان محمود اور برطانوی ہائوس آف لارڈز کے پہلے مسلمان رکن لارڈ نذیر احمدنے اس کشمیر مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے زبردست کردار ادا کیا ۔کشمیر مارچ میں پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے۔ ان کی سٹیج پر موجودگی کے دوران بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی کوششیں کی گئیں۔ اسی طرح تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاں کے بھانجے حسن نیازی نے سٹیج پر بوتلیں پھینکیں جسے میٹروپولیٹن پولیس نے گرفتار کر کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا لیکن یہ باتیں بہت معمولی نوعیت کی ہیں جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

Pakistan
Pakistan

کشمیر مارچ کے شرکاء نے بعد ازاں ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں ایک یادداشت پیش کی جس میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا گیا۔ کشمیریوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے بھی احتجاج کیا گیا جبکہ 29 اکتوبر کو پیرس میں بھی بھارتی سفارت خانہ کے سامنے مظاہرہ کیاجائے گا۔کشمیری تنظیموں کی جانب سے ملین مارچ جیسے پروگرام لائق تحسین ہیں۔ برطانیہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے دفاعی پوزیشن میں ہونے کی وجہ سے ایسے پروگراموں پر پابندی تو نہیں لگائی گئی تاہم اس سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کسی بڑے اقدام کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ بہرحال ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے پروگرام بھرپور انداز میں ہونے چاہئیں اور اس مسئلہ کو ہر عالمی فورم پر اٹھانا چاہیے تاکہ بھارتی ظلم و ستم اور بربریت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جاسکے۔ کشمیریوں کا یہ مطالبہ بھی درست ہے کہ سکاٹ لینڈ، ایسٹ تیمور اور سائوتھ سوڈان کی طرح مسئلہ کشمیر بھی اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق حل کروایا جائے وگرنہ یہ بات طے شدہ ہے کہ جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 67سال پورے ہونے پر آزاد و مقبوضہ کشمیر سمیت پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا گیا۔ پورے کشمیر میں تاریخی ہڑتال کی گئی اور جلسے، جلوس و احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیری جہاں کہیں بھی ہیں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان جو اس مسئلہ کی اہم فریق ہے اسے بھی چاہیے کہ وہ بھارتی ناراضگی کی پرواہ کئے بغیر اس مسئلہ کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کا فریضہ سرانجام دے۔ مظلوم کشمیری الحاق پاکستان کی خاطر سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا سکتے ہیں تو ہمیں بھی تحریک آزاد میں ان کے کندھے کے ساتھ کندھ ملا کر کھڑ اہونا چاہیے اور اس بات کا پیغام دینا چاہیے کہ پاکستانی قوم ان کی جدوجہد کو بھلانے والی نہیں ہے۔ وہ شہ رگ کشمیر پر سے بھارتی قبضہ چھڑانے کیلئے کشمیری بھائیوں کی عملی طور پر ہر ممکن مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ یہ ہمارا اخلاقی و مذہبی فریضہ ہے جسے ہر صورت ادا کیا جانا چاہیے۔

تحریر: حبیب اللہ سلفی
برائے رابطہ: 0321-4289005

Share this:
Tags:
demanding self-determination احتجاج برطانیہ حق خودارادیت مطالبہ
Fish
Previous Post امریکی ریاست فلوریڈ میں لاکھوں مچھلیاں ساحل پر آ گئیں
Next Post پریس کلب کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا
Press Club Protest

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close