Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
June 10, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کشمیر کی ایک ماں کی پکار

March 17, 2017January 9, 2019 0 1 min read
Asiya Andrabi
Asiya Andrabi
Asiya Andrabi

تحریر : ممتاز حیدر
بھارت سرکار نے قیام پاکستان کے بعد کشمیر پر قبضہ کیا لیکن کشمیریوں نے بھارت کے ناجائز تسلط کو تسلیم نہیں کیا ،سات دہائیوں سے کشمیر ی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور ان قربانیوں میں کشمیری خواتین اپنے بیٹوں،بھائیوں کو پیش کر رہی ہیں۔حق خودارادیت کی تحریک میں خواتین نے مردوں سے زیادہ مشکلات کا سامنا کیا۔ بھارتی فوج کے مظالم کے نتیجے میں کشمیر کا کوئی ایسا گھر موجود نہیں ہے جو متاثر نہ ہوا ہو۔خواتین کو بھارتی فوج مسلسل ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہے۔ قابض بھارتی فوج وادی میں جنگی ہتھیار کے طور پر خواتین کی بے حرمتی کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں خواتین بدقسمتی سے ”گھر نما جیل میں زندگی گزار رہی ہیں اور کئی باربھارتی درندوں کی جانب سے جنسی استحصال کا بھی شکار ہوئیں، جس کی مثال کنن پوشہ پورہ، جگر پورہ، چھانہ پورہ اور دیگر متعدد مقامات پر انتقامی کارروائی کے طور ان خواتین کو نشانہ بنایا گیا تاکہ جوانوں کے عزائم و حوصلوں کو توڑا جاسکے۔ تنازعہ کشمیر نے بیواؤں اور نیم بیواؤں کی ایک کثیر تعداد کھڑی کر دی، جو بے بسی، مفلسی اور تنہائی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جموں کشمیر میں رواں تحریک کے دوران ایک لاکھ سے زائد مائیں اپنے بچوں سے محروم کر دی گئیں اور لاکھوں بہنیں اپنے بھائیوں کی جدائی میں نڈھال ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ کئے گئے افراد کا دکھ کشمیر کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں سے زیادہ کون سمجھ سکتا ہے اورہزاروں خواتین آج بھی اپنے ان عزیزوں کے انتظار میں راستوں کو تک رہی ہیں جن کو برسوں پہلے یا تو لاپتہ کیا گیا یا پھر گمنام قبرستانوں میں دفن کیا گیا۔

ان سب مظالم،مصائب کے باوجود کشمیری خواتین بہادر ہیں جو تحریک آزادی کے لئے اپنے لخت جگر قربان کروا کر شہید کے جنازے میں رونے کی بجائے کہتی ہیں کہ میرا ایک بیٹا اور بھی ہے میں اسے بھی تکمیل پاکستان کے لئے قربان کروں گی۔ تحریک آزادی کشمیر میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے انہوں نے جس بہادری اور جرات سے بھارتی فوج کے مظالم کا مقابلہ کیا ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ ایسی ہی جرات مند خواتین میں سے ایک نام سیدہ آسیہ اندرابی کا ہے جو دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی چیئرمین ہیں۔سیدہ آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میںہمیشہ پاکستان کا پرچم لہرایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔بھارت سرکار نے ان پر غداری کے مقدمات بنائے گرفتار کیا گیا،نظر بند کیا گیا ،لیکن ان کے جذبات ،ہمت ،حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی وہ ہمیشہ میدان میں ڈٹی رہیںاور نہ صرف خود بلکہ خواتین کو بھی تحریک آزادی کے لئے متحرک کیا۔ان کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتوو مقبوضہ جموں کشمیر اور جنوبی ایشیا میں سب سے لمبی قید کاٹنے والے سیاسی قیدی ہیں۔ آسیہ اندرابی کے ساتھ ان کی شادی 1990ء میں ہوئی۔ 1992ء میں انہیں تحریک آزدی کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ ان کی اہلیہ اور چھ ماہ کے بیٹے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم آسیہ اندرابی اوران کے بیٹے کو1995ء میں رہا کر دیا گیا لیکن ڈاکٹر قاسم فکتو پچھلے 24 سال سے جیل میں ہیں۔

جیل میں انہوں نے اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کرلی اور 125قیدیوں کو گریجویشن کرائی۔ عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا دی تھی جو 14سال بنتی ہے لیکن دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت نے انہیں 24 سال سے جیل میں بند کر رکھا ہے۔ وہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی تکمیل کے لئے جیل میں ہیں۔اہل قلم،شاعروں ،ادیبوں کی نمائندہ تنظیم ورلڈ کالمسٹ کلب کے تحت الحمراء ادبی بیٹھک میں پروگرام ہوا جس میں سیدہ آسیہ اندرابی نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔تقریب میں ورلڈ کالمسٹ کلب کے چیئرمین ایثار رانا،مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل ذبیح اللہ بلگن،یحییٰ مجاہد،رابعہ رحمن،قاضی سعداختر،جاوید اقبال،ڈاکٹرعمرانہ مشتاق،سردارمراد علی خان،ناصرچوہان ایڈووکیٹ،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،نسیم الحق زاہدی،محمد شاہد محمود،رقیہ غزل،حبیب اللہ قمر،ارشاد احمد ارشد،محمد راشد تبسم و دیگر نے شرکت کی۔سیدہ آسیہ اندرابی کی گفتگو کے دوران الحمراء ادبی بیٹھک میں موجود ہر شخص کی آنکھوں میں نمی تھی کیونکہ ہر پاکستانی یہ مانتا اور جانتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور بھارت کشمیریوں پر ظلم روا رکھے ہوئے ہے۔سیدہ آسیہ اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی منتخب قیادت کی نسبت فوجی حکمرانوں نے کشمیرکازکیلئے زیادہ کام کیا۔پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہمارے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے،اس اقدام سے دکھ پہنچا ۔ سیاسی جماعتوں کے اختلافات کشمیرکا ز کیلئے نقصان دہ ہیں ، بھارت نے ہماری زمینوں پر قبضہ کیا ہے لیکن ہمارے قلوب پاکستان کے اسیر ہیں۔

Kashmir Violence
Kashmir Violence

بھارت گذشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہوا تو کشمیر کا ہرجوان بندوق اٹھا لے گا۔ ہم نے اڑھائی لاکھ شہداء کی قربانیاں پیش کی ہیں ہمیں اتنا دکھ نہیں ہوا جتنا پاکستان کی طرف سے حافظ محمد سعید کو نظر بند کرنے پر ہوا۔حافظ محمد سعید تحریک کشمیر کو عوامی سطح پر منظم کر رہے تھے ۔انکی نظربندی کی وجہ سے تحریک کشمیر کو نقصان پہنچا ہے۔کشمیر میں اب ہمیں طعنے دیئے جاتے ہیں کہ تم حافظ محمد سعید اور پاکستان کی بات کرتے ہو پاکستان نے تو حافظ محمدسعید کو نظر بند کردیا ہے۔ہم انکی رہائی کا بھر پور مطالبہ کرتے ہیں۔ حافظ محمد سعید نے فروری میں عشرہ یکجہتی کشمیراور 2017کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم نواز شریف نے جب اقوام متحدہ میں کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا تو اس وقت کشمیریوں کے دل جھو م اٹھے تھے ہم پاکستان کے نظام میں مداخلت نہیں کرتے لیکن ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے بھائی ہمارے لیے آواز بلند کرنے والے حافظ محمدسعید کو نظر بند کیوں کیا گیا ؟ پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے۔ انڈیا اکھنڈ بھارت کے خواب دیکھ رہا ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ آج کے پاکستان اور 1971ء والے پاکستان میں بہت فرق ہے۔ اس ملک کا ہر بچہ سچا سپاہی ہے اورضرورت پڑنے پر اپنے ملک بھرپورکا دفاع کر ے گا۔سیّدہ آسیہ اندرابی نے مزیدکہا کہ جموں کشمیر کی ایک چھوٹی سی ریاست ہے جہاں بھارت کے 10لاکھ فوجی دندناتے پھررہے ہیں یہ ایک قید خانہ ہے جس میں کشمیری زندگی کی سانسیں مکمل کررہے ہیں۔

آج سری نگرمیں لال چوک میں ایک سیمینار منعقد ہوا تھا لیکن بھارتی فوجیوں نے تحریک آزادی کشمیر کے قائدین کو گھروں میں نظربند کر کے کرفیو لگا دیا ہے ۔ بانی پاکستان قائد اعظم نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قراردیاتھا ہے ۔جس پر بھارت کا فوجی قبضہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔کشمیری دو قومی نظریہ کو لے کر آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان دشمنی پر الیکشن لڑا اور اس نے بنگلہ دیش میں پاکستان کو دولخت کرنے کا بھی اعتراف کیا۔بھارتی فوجی کشمیر یوں پر بدترین ظلم کررہے ہیں۔بھارتی فوج کے مقابلے میں ہمارے کمسن بچے پتھر اٹھا کر مقابلہ کر رہے ہیں۔برہان وانی شہید کی شہادت کے بعد تحریک تیزتر ہوئی ہے۔کشمیریوں کی امیدوں کا محور و مرکز پاکستان ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی کالونیاں بنارہا ہے۔ ایک سازش کے تحت ہندو پنڈتوں کو یہاں بسایا جارہا ہے ۔ہندوستان کا ناپاک مقصد یہ ہے کہ یہاں مسلمانوں کی تعداد کو کم کیا جائے اور دنیا کو بتایا جائے کہ یہاں ہندوئوں کی تعداد زیادہ ہے اسلئے یہ ہندوستان کا حصہ ہے ۔صحافتی سطح پر بھی ہمارے خلاف جنگ کا محاذگرم کیاگیا ہے چاہے سوشل میڈیا ہو الیکٹرونک میڈیا ہو یا پرنٹ میڈیا ہو ہر جگہ پر ہمارے خلاف شرانگیز زبان استعمال کررہے ہیں۔

آج یہاں پر کشمیری شہید ہورہے ہیں اور پاکستان کے پرچم میں دفن ہورہے ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کی بقاء اورسا لمیت کا معاملہ ہے پاکستان کو کشمیر کی آزادی کیلئے دوررس اورکلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔ ،کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ،قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں کشمیر کی آزادی پاکستان کی بنیادی ذمہ داری ہے ہم پاکستانیوں سے کہتے ہیں کہ وہ ایک ہو جائیں اور اختلافات چھوڑ دیں اپنے اپنے سیاسی ایجنڈے ضرور رکھیں لیکن کشمیر سمیت قومی ایشوزپر اتحاد و اتفاق بھی رکھیں۔ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے اور اسی نظریہ پر کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں۔ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین ایثاررانا نے سیّدہ آسیہ اندرابی اوران کے اسیرشوہرسمیت اسیرکشمیری قیادت کی استقامت کوزبردست الفاظ میں سراہااورکہا کہ قلم قبیلے کے لوگ اپنے مظلوم کشمیری بھائی بہنوں سے اظہاریکجہتی کیلئے کلمہ حق بلندکرتے رہیں گے۔

Mumtaz Haider
Mumtaz Haider

تحریر : ممتاز حیدر

Share this:
Tags:
Freedom kashmir mom occupations pakistan stay weapons women آزادی پاکستان پکار تسلّط خواتین قیام کشمیر ماں ہتھیار
Muslims Meet
Previous Post دین اور دنیا ساتھ ساتھ
Next Post چھٹا آل پاکستان شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ
6th Shaheed Rani Mohatrama Benazir Bhutto Shooting Ball Tournament

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close