Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور بھارت کے خودکش حملے

November 21, 2017January 9, 2019 0 1 min read
Indian Atrocities on Kashmiris
Indian Atrocities on Kashmiris
Indian Atrocities on Kashmiris

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ
بانیِ پاکستان نے کشمیر کے محل وقوع اور ہندوستان کی تقسیم کی اسکیم کو سامنے رکھتے ہوئے ،کشمیر کو پاکستان کی شہ رَگ قرار دیا تھا۔اس بیان میں یہ حکمت بھی پوشیدہ تھی کہ پاکستانی قوم اور حکمران کبھی بھی کشمیر سے غافل نہ ہوں۔ اسے پاکستان کے ساتھ ملانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں کیونکہ یہ ان کی حیات کا مسئلہ ہے۔انسانی زندگی کا انحصار پانی پر ہے اور پانی کشمیر سے بہہ کرپاکستان میں آتا ہے۔کشمیرعلاقائی، اخلاقی،مذہبی، ثقافتی، تمدنی ،معاشرتی اور ہندوئوں اور مسلمانوں میں منظور شدہ تقسیم ِہندکے فارمولے کے تحت بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ قائد اعظم کو یہ بھی معلوم تھا کہ انگریز ریڈ کلف ایوراڈ نے ہندوئوں کے ساتھ رواداری اور لڑائو اور حکومت کرو کی دائمی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کی اکثریت والے گرداس پور ضلع کو بھارت کے ساتھ ملا دیا۔

اس اسکیم میںاپنے پرَوَردَہ قادیانیوں کو بھی شامل کر لیا۔ قادیانیوں کے لیڈر سر ظفراللہ خان نے ریڈ کلف کو ایک سازش کے تحت قائل کر لیا ۔ وہ اس طرح کہ تقسیم کے وقت گرداس پور میں ہنددئوں کی آبادی٩ ٤ پرسنٹ دی۔ مسلمانوں کی آبادی١ ٥ پرسنٹ تھی اور قادیانوں کی٢پرسنٹ آبادی تھی۔قادیانیوں نے اپنے جعلی نبی کی تحریریں ریڈ کلف کو دیکھائیں جس میں اُس نے اپنے نئے مذہب میں اپنے آپ کو مسلمانوں سے ایک علیحدہ قادیانی مذہب قراردیاہے۔ اس طرح ٢ پرسنٹ قادیانیوں کو ٤٩ پر سنٹ ہندوئو ں کے ساتھ شامل کر کے ہنددئوں کا تناسب ٥١ پرسنٹ کر لیا گیا۔ اور اس جعلی اکثریت کے بہانے پر ریڈ کلف نے گرداس پور کو بھارت کے ساتھ شامل کر دیا۔

کشمیر جانے کا واحد زمینی راستہ درہ دانیال بھارت کو دے دیا ۔ اس سے بھارت کو کشمیر میں داخل ہو کر قبضہ برقرار رکھنے میں موقعہ فراہم کر دیا۔ہندوستان کی تقسیم کے فوراً بعد کشمیریوں کی نمایدہ جماعت ،مسلم کانفرنس نے پاکستان کے ساتھ ملنے قرارداد پاس کی تھی۔ اس کے بعد کشمیر کے بھگوڑے راجہ نے بھارت کے ساتھ شریک ہونے کی جعلی قراداد پاس کی ۔اب تو راجہ کے بیٹے نے بھی اس قرارداد کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ بھارت نے اس قراراداد کو بہانہ بنا کر کشمیر پر ناجائز قبضہ کے لیے اپنی فوجیں اُتار دیں۔ قائداعظم نے اُس وقت کے پاکستانی فوج کے کمانڈر انچیف جرنل گریسی کو کشمیر میں فوجیں بھیجنے کا حکم دیا۔ جرنل گریسی نے قائد کا حکم ماننے سے انکارکیا۔ اسی دوران پونچھ کے ریٹائرڈ مسلمان فوجیوں نے بھارت کی فوج کو کشمیر سے نکالنے کے لیے جہاد کا اعلان کر دیا۔ ان جہاد میںپاکستان کے بہادر سرحدی قبائل بھی شریک ہو گئے۔اُدھر گلگت بلتستان کے مسلمان مجاہدین نے بھگوڑے راجہ کی فوجوں کو شکست دے کر اپنے علاقے سے نکال دیا۔پونچھ کے مجاہدین ا ور پاکستان کے قبائلیوں نے آزادجموں و کشمیر کاتین میل چوڑا اور تیس میل لمبا موجودہ علاقہ بھارت سے واپس لے لیا۔ مجاہدین کشمیر سری نگر کے قریب پہنچنے والے تھے کہ بھارت کے لیڈر نہرو اپنے دانشور ،کوٹلیہ چانکیہ کی منافقت بھری پالیسی پر عمل کرتے ہوئے جنگ بندی کی درخواست لیے اقوام متحدہ پہنچ گئے۔

اقوام متحدہ کے سامنے وعدہ کیا کہ کشمیر میںحالات پرامن ہوتے ہی ہندوستان کی تقسیم کے فارمولے کے تحت کشمیریوں کو حق استصواب رائے کا حق دیا جائے گا کہ کشمیری ا پنی آزاد رائے سے فیصلہ کریں گے کہ وہ بھارت یا پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔وہ دن اور یہ دن کہ بھارت دنیا کے سامنے کیے، اپنے وعدے سے اعلانیہ مکر گیا۔ اقوام متحدہ نے وقتاً فوقتاً کشمیر پر قراردادیں بھی پاس کی۔ جو اب بھی اس کے ریکارڈ پر موجود ہیں۔اقوام متحدہ نے ایل او سی پر اپنے مبصر بھی تعینات کئے ہوئے ہیں۔مگر مغرب کی لونڈی اقوام متحدہ مسلم دشمنی میں اس پر عمل درآمند نہیں کروا رہی۔انڈونیشیا اور سوڈان میں عیسائی اقلیتیوں کو فوراً ریفرنڈیم کروا کے آزادی دِلا دی۔ مگر کشمیر اور فلسطین میں جانب داری برت رہی ہے۔ نہ جانے ٥٧ اسلامی ملکوں کے مسلم حکمرانوں اور مسلم امہ کو اللہ کا یہ سبق کب یاد آئے گاکہ یہود و نصارا تمھارے دوست نہیں ہو سکتے جب تک تم ان جیسے نہ بن جائے۔ صاحبو!جب تک مسلمان اپنی لیڈر شپ خود پیدا نہیں کریں گے مغرب ان کے مسائل کبھی بھی حل نہیں کرے گا۔مسلمانوں کو اپنی” لیگ آف مسلم نیشن” بنانی چاہیے۔ جہاں تک کشمیر کا مسئلہ ہے ،بھارت تو شروع دن سے کشمیر پر ہر طرح سے قبضہ بر قرار رکھنے کے لیے اقدامات پر اقدامات کرتا گیا۔ دوسری طرف بانیِ پاکستان قائد اعظم کی پالیسی سے پاکستان کے حکمران پیچھے ہٹتے گئے۔ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے جہاں تک کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہٹ کر بھی کشمیر کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ اِن نادان حکمرانوں کو اس بات کا ادراک نہیں کہ بھارت نے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ یہ تو قائد کی برصغیر کے مسلمانوں کی نمایندگی کرتے ہوئے دو قومی نظریہ کی زور دارتحریک تھی جس کو ہندوئوں اورانگریزوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی نیم دلی سے منظور کیا تھا۔ہندو لیڈروں نے تو اُسی وقت ہی کہہ دیا تھا کہ جوںجوںدو قومی نظریہ کمزرو پڑھے گا۔ ہم پاکستان کو واپس بھارت میں ملا کر اَکھنڈ بھارت بنا لیں گے۔ اُسی ڈاکٹرائن پر عمل کرتے ہوئے بھارت نے بنگالی مسلمانوں کو قومیت کے زہر میں مبتلا کر کے پاکستان کے دو ٹکڑے کیے۔ اوراب اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ ہندو انتہا پسند دہشت گرد مودی کہتا ہے کہ مجھے گلگت اوربلوچستان سے مدد کے لیے فون کال آ رہی ہیں۔

بھارت پاکستان اور خصوصی طور پربلوچستان میں کھل کر دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔اپنے ڈاکڑائن پر عمل کر کے افغانستان اور کسی حد تک ایران کو بھی ساتھ ملا لیا ہے۔کشمیر سے پاکستان کی طرف بہہ کر آنے والے دریائوں پر لا تعداد بند بنا بنا کر پاکستان کا پانی روک لیا ہے۔ اس پانی کو اپنے علاقوں کی طرف موڑ رہا ہے۔ جب چاہے اس جمع شدہ پانی کو چھوڑ کر سیلاب اور روک کر پاکستان میں قحط کی سی کیفیت پیدا کر دے گا۔اب تودریائے سندھ پر کارگل کے مقام پرسرنگ لگا کر اس کے پانی کو اپنی طرف موڑ رہا ہے۔ اورپاکستان ہے کہ سندھ تاس معاہدے کی مناسب طور پر رکھوالی بھی نہیں کر سکتا۔ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے کارگل کی جنگ چھیڑ کر بھارت کے سیاچین پر متعین٣٣ ہزار فوج کی سپلائی لین پر قبضہ کرلینا کا پروگرام تھا۔ہم دنیاکو کہہ سکتے تھے کی بھارت نے شملہ معاہدے کے بعد سیا چین پر ناجائز قبضہ کیاہوا ہے اس لیے ہم بھی حق بجانب ہیں۔

ہم نے اپنا علاقہ واپس لے رہے ہیں۔مگر ناہل وزیر اعظم نے امریکا سے ہاتھ جوڑ کر پسپائی اختیار کی۔ پاکستانی فوج اور مجاہدین کو نا حق بھارت کے رحم کرم پرچھوڑ دیا۔بھارتی فوجیوں نے انہیں چوٹیوں سے اُترتے ہوئے چن چن کر ہلاک کر دیا۔ شاید ان ہی شہید نیک روحوں کی سزا ملی اور پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے اس کو کرپشن کے الزام میں نا اہل قرار دے دیا۔ دوسری طرف بے نظیر صاحبہ نے سکھ حریت پسندوں کی لسٹیں دے کر بھارت پر پرشیئر کم کیا۔ راجیو کے پاکستان کے دورے پر کشمیر کے بورڈ راستے سے ہٹا دیے۔کیا اس کی وجہ یہ نہیں ہو سکتی ہے کہ پاکستان میں الیکشن کے موقعے پر بھارت پاکستان میں دو قومی نظریہ کو کمزور کرنے کے لیے پاکستان کی سیکولر جماعتوں کی خفیہ طریقے سے اندر ہی اندرفنڈنگ کر تا رہا ہے۔اگر یہ وجہ نہیں تو کیوں سکھوں کی لسٹیں دیں گئیں؟ کیوں کشمیر کے بورڈ راستے سے ہٹائے گئے؟ دوسرے طرف نا اہل وزیر اعظم کھلم کھلا دو قومی نظریہ کی مخالفت کر کے لاہور میں١٣ اگست ٢٠١١ء میں فرماتے ہیں”ہم ہندو مسلمان ایک ہی قوم ہیں۔ ہمارا ایک ہی کلچرہے۔

ایک ہی ثقافت ہے۔ہم کھانا بھی ایک جیسا کھاتے ہیں۔صرف درمیان میں ایک سرحد کی لکیر ہے۔ جب کہ بانیِ پاکستان قائد اعظم نے دو قومی نظریہ پر پاکستان حاصل کیا تھا قائد اعظم نے٢٣ مارچ ١٩٤٠ء لاہور میں ہی میںفرمایاتھا”ہم مسلمان ہندوئوں سے علیحدہ قوم ہیں۔ہمارا کلچر، ہماری ثقافت،ہماری تاریخ،ہمارا کھانا پینا اورہمارا معاشرہ سب کچھ ان سے یکسر مختلف ہے” کیا نا اہل وزیر اعظم نے بھی دو قومی نظریہ کی مخالفت کر بھارت سے کچھ حاصل کیا ہے؟ اس خیال کو تقویت اس وقت پہنچتی ہے جب بھارت کے پاکستان مخالف بیانات پر نا اہل وزیر اعظم کی زبان گونگی ہو گئی ۔ کل بھوشن یادیو بھارت حاضر فوجی ملازم جاسوس کی گرفتاری پر آج تک ایک بیان بھی نہیں دیا۔ دوستی نباتے ہوئے بغیر ملکی قواعد کے، پاکستان کے دشمن، ہندوانتہا پسند دہشت گرد موددی اور بھارتی سیکورٹی کے مشیر اجیت ددول کو لائو لشکر کے ساتھ اپنی سال گرا اور نواسی کی شادی پر اپنے گھر ،رائے ونڈ لاہور بلایا۔اپنے ذاتی دوست اسٹیل ٹائیکون جندل ،جو کہ پاکستان کے خلاف زہر اُگلتا رہتا ہے، کو مری بلا کر کیا کچھ وعدہ کیا۔ کیا اس ملاقات کی وجہ سے کلبھوشن پر حولی ہاتھ رکھا۔پاکستان کی زندگی اورموت کے مسئلہ کشمیرکو ایک طرف رکھ کر بھارت سے آلو پیاز کی تجارت کو فوقیت دی۔

صاحبو!کیا کیا بیان کیا جائے۔ دکھوں کی ماری کشمیری قوم جو اپنا آج، پاکستان کے کل کے لیے قربان کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ پاکستان کے حکمرانوں کا ایسا رویہ رہا ہے۔ بھارت نے توکشمیریوں کو ہر حربہ استعمال کر پاکستان سے ملنے سے روکنے کی کوشش کی۔ مگرقربان جائوں حریت کانفرنس کے ٨٠ سالہ بوڑھے لیڈر، سید علی گیلانی کہ جس نے بھارت کو للکار کر تاریخی بیان دے کہا کہ” اے بھارت تم کشمیر کی سڑکوں پر تار کول کے بجائے سونا بھی بچھا دے تب بھی ہم تمھاری بات نہیں مانیں گے”۔ ہم تم سے آزادی حاصل کر کے پاکستان کے ساتھ شامل ہونگے انشاء اللہ۔ اس ہی اعلان کے بعد کشمیری روزانہ مظاہروں کے درمیان پاکستانی سبز ہلالی جھنڈے لہراتے رہتے ہیں ۔ بھارت کے ترنگے جھنڈے کو جلاتے ہیں۔ پاکستان کے یوم آزدی کو پاکستان کے ساتھ مناتے ہیں اور بھارت کے یوم آزادی کے دن سیاہ جھنڈے لہرا کر ہڑتال کرتے ہیں۔کشمیریوں کے اس عمل سے بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوڑ دیے۔ ان کے کھیت کھلیان اور پھلوں کے باغات اور پراپرٹیوں جس میں مکان ، دوکانیں اور کاروبار شامل ہے،پر گن پائوڈر چھڑک کرخاکستر کر دیا۔ ہزاروںکو جعلی مقابلوں کے ذریعے شہید کر کے اجتمائی قبروں میں دفنا دیا۔

ان کے ہزاروں نوجوانوں کو قید میں بند کر دیا۔ ہزاروں کو قید کے دوران آپائج کر دیااور ہزاروں کو گم کر دیا جس سے کشمیر کی سیکڑوں عورتیں نیم بیوہ ہو گئیں۔ کشمیر کی ہزاروں مائیں، بہنیں،بیویاں اور بہنیں کی آنکھیںاپنے مردوں کی رہیں تکتے تکتے خشک ہو گئیں۔ ہزاروں عزت مآب خواتین کے ساتھ ان کے سفاک فوجیوں نے اجتمائی آبرو ریزی کی۔ اب توان کی خواتیں کی چوٹیاں کا ٹ کر فرعونی ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کے بے بس نہتے مظاہرین پر بیلٹ گنیں چلا کر اس کے سیکڑوں نوجوانوں کو اندھا کر دیا ہے۔ نام نہاد سیکولرزم کا دعویٰ کرنے والے بھارت کے سفاک حکمرانوں کے حکم پر ان کی آٹھ لاکھ فوج کشمیری مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل دے ان کو جمعہ کی نماز تک نہیں ادا کرنے دیتے۔ اس کی عقیدت کے منبع زیارتوں کو گن پائو ڈر چھڑک کر جلا دیا۔مقبوضہ کشمیر میں محاصرے ، کریک ڈائون اور چھڑپیں روز کا محمول بن چکی ہیں۔سخت سردی کے دوران شناختی پریڈ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔نہ جانے انسانیت کا ضمیر ان مظالم پر کب جاگے گا۔ اُدھربھارت کی گیدڑ بھبکیوں کہ وہ آزاد پاکستان کے زیر اہتمام آزادکشمیر پر بھی قبضہ کر لے گا۔اب تو ان کے چمچے فاروق عبداللہ تک بھی بول اُٹھے ہیں کہ آزاد کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔پاکستان کسی طور پر بھی بھارت کو اس پر قبضہ نہیں کرنے دے گا۔

کشمیر ایک آزاد ریاست کے طور پر نہیں رہ سکتی۔ اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ جموں و کشمیرکو پاکستان میں ہی شامل ہونا چاہیے۔ بھارت کے کچھ انصاف پسند دانشور،بھارت کے حکمرانوں سے کہہ رہے ہیں کہ کشمیر میں مظالم کی وجہ سے کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔ کہ مقبوضہ کشمیر میںآئے دن بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہوتے ہیں۔ آغا حسن الموسوی کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ روزانہ کی بنیاد بھارتی سفاک فوجی کشمیریوں کو شہید کر رہے ہیں۔ دو دن پہلے گھر گھرتالشی کے دوران چھ کشمیریوں کو شہید کر دیاگیا۔لوگوں نے فوجی محاصرہ توڑ کر احتجاج کیا اور ہڑتال کی۔ پلومہ میں کریک ڈائون کی کوشش کشمیریوںنے ناکام بنا دی۔جھڑپوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔وادی میں بھارت مظالم کے خلاف احتجاج ہوا۔ کئی مقامات پر عوام نے فوجیوں پر پتھرائو کیا۔کشمیر میں جاری تحریک تکمیلِ پاکستان کو دنیا کی نظروں سے اوجل کرنے کی بھارتی حکمرانوں کی پالیسی ہے کہ ایل او سی پر اشتعال پیدا کیا جائے۔چڑی کوٹ اور نیزہ پیرسیکٹر میں بھارتی فوجیوں نے بے اشتعال فائرنگ کی۔ اس سے ٧٥ سالہ خاتون شہید ہو گئی۔ پاکستان کے فوجیوں نے بھارت کی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کر کے ان کو تباہ کر دیا۔وفاقی وزیر برائے امور آزاد کشمیر، گلگت وبلتستان برجیس طاہر صاحب نے کہا ہے کہ بھارتی فوج حسب معمول معصوم کشمیری نوجوانون کو نام نہاد جعلی مقابلوںمیں شہید کر رہی ہے۔

صاحبو!پاکستان کے بزدل حکمران کشمیریوں سے اور کتنی قربانیاں چاہتے ہیں۔کیا سال میں صرف ایک یوم کشمیر منا کر کشمیر کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے؟کیا پاکستان نے بیرون دنیا اپنے سفارت خانوں میں کشمیر کا مسئلہ اقوام عالم کے سامنے اُٹھانے کے لیے کشمیر بینچ قائم کیے ہیں؟ کیا عوام کا مطالبہ مانتے ہوئے کشمیر کمیٹی میں کوئی فعال شخص کو لگایا ہے؟ ایک بات پاکستان کی عوام اور حکمرانوں کو پلے باندھ لینی چاہیے کہ بھارت پاکستان کو ختم کر کے ہی دم لینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اب تو بھارت میںہندو انتہا پسند دہشت گرد موددی ہندواتا یعنی بھارت کو ایک کٹڑ ہندو مذہبی ریاست بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ یہ تنظیم ہنددئو ں کی دہشت گرد تنظیم راشٹریہ سیونگ سنگھ( ایس ایس آر) کا بنیادی رکن ہے ۔ پُر تشدد تنظیم پر انگریزوں نے بھی اپنے دور میں پابندی لگائی تھی۔بھارت کے پاکستان توڑنے کے منصوبے کو ناکام کرنے اور پاکستان بچانے کا ایک ہی فارمولہ ہے۔پاکستان میں فوراً قائد اعظم کے وژن کے مطابق اسلامی نظام حکومت قائم کر دینا چاہیے۔ اس سے بکھری ہوئی پاکستانی قوم یک سو ہو جائے گی۔ حکومت کسی بھی سیاسی پارٹی کی ہو۔عوام اُس کی زورِ بازو بن جائیں گے۔اورجب ہمارے حکمران، تحریک پاکستان کے دوران اللہ سے کیے ہوئے وعدہ پورا کرے گی ۔تو اللہ آسمان سے رزق نازل کرے گا۔ زمین اپنے خزانے اُگل دے گی۔ پاکستان کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ تحریک تکمیل پاکستان پوری ہو جائے گی۔کشمیر پاکستان سے مل جائے گا۔اورکشمیر پاکستان کی شہ رگ بھارت کے خودکش حملوں سے محفوظ ہو جائے گی۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو آمین۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ

Share this:
Tags:
India kashmir Mir Afsar Aman muslims pakistan suicide attack بھارت پاکستان خودکش حملے کشمیر مسلمانوں
PTI
Previous Post ٹی بی کا علاج تو ممکن ہے مگر پی ٹی آئی کا نہیں
Next Post اتباع سنت ۔۔۔دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت
Prophet Muhammad (PBUH)

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close