Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کشمیر کا مقدمہ

August 19, 2019 0 1 min read
Kashmiris
Kashmiris
Kashmiris

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

آدم خور درندے نریندر مودی کی باچھوں سے ٹپکتا لہو کسی کو کیوں نظر نہیں آتا؟۔ کشمیر کی بیٹی کے سر سے ردا چھیننے والے وحشیوں کے ہاتھ قلم کیوں نہیں کیے جاتے؟۔ ڈیڑھ لاکھ کشمیریوں کے خون سے رنگین لہو لہو کشمیر اقوامِ عالم کے ضمیر کو کیوں نہیں جھنجھوڑتا؟۔ اپنی ہی گیارہ قراردادوں پر عمل درآمد کروانے میں اقوامِ متحدہ بے بس کیوں ہے؟۔ گجرات کے ”بُچر” کے گریبان تک اقوامِ عالم کا ہاتھ پہنچنے سے قاصر کیوں؟۔ اپنے مفادات کی اسیر مسلم اُمہ خاموش کیوں ہے؟۔ حریت رَہنما سیّدعلی گیلانی کو یہ کیوں کہنا پڑا کہ 54 اسلامی ممالک کا اتحاد خوابِ خرگوش کے مزے لے رہا ہے؟۔ایک بیٹی کی پکار پر ہندوستان پر حملہ آور ہونے والا محمد بِن قاسم کہاں ہے؟۔ گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی کو بہتر کہنے والا ٹیپو سلطان کدھر ہے؟۔ ۔۔۔ اِن سارے سوالوں کا جواب ایک، صرف ایک کہ

غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ و دَو میں
پہناتی ہے دُرویش کو تاجِ سرِ دارا

جب کوئی قوم اپنی غیرتوں کو مصلحتوں کے گھور اندھیروں میں گُم کر دے تو پھر مودی جیسے وحشی درندے آرٹیکل 370 اور 35-A ختم کر ہی دیا کرتے ہیں۔ وزیرِاعظم عمران خاں کہتے ہیں کہ مسلمان جارحیت نہیں کرتا لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دیتا ہے۔ سوال مگر یہ ہے کہ بھارت تو جارحیت کر چکا، ہمارا جوابی وار کہاں ہے؟۔ کیا 14 اگست کو یومِ آزادی کے ساتھ یومِ یکجہتی ٔ کشمیر منانے سے کشمیر آزاد ہو جائے گا؟۔ کیا 15 اگست کو قومی پرچم سرنگوں کرنے اوریومِ سیاہ منانے سے عالمی ضمیر جاگ اُٹھے گا؟۔ کیا جلسے کرنے اور ریلیاں نکالنے سے ننگِ انسانیت اور مسلمہ دہشت گرد نریندرمودی پر ایک دفعہ پھر امریکہ اور یورپ میں داخلے پر پابندی لگا دی جائے گی؟۔ ۔۔۔۔ نہیں صاحب! اُس آر ایس ایس کے جنونی نمائندے کا تو بزعمِ خویش مہذب دنیا آگے بڑھ بڑھ کر استقبال کر رہی ہے۔ وجہ یہ کہ اقوامِ عالم کے معاشی مفادات بھارت سے وابستہ ہیں اور وہ ننگِ انسانیت دو تہائی اکثریت کے ساتھ بھارت کا سربراہ ۔ کیا یہ اقوامِ متحدہ کے مُنہ پر زناٹے دار تھپڑ نہیںکہ اُس جنونی نے اقوامِ متحدہ کی کشمیر کے بارے میں پاس کی گئی گیارہ قراردادوں کو جوتے کی نوک پر رکھ کر کہہ دیا ”وہ کام جو دیگر حکومتیں 70سال میں بھی نہ کر سکیں، وہ میں نے 70 دنوں میں کر دکھایا۔ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے کا فیصلہ غیرمنصفانہ تھا اِسی لیے آرٹیکل 370 اور35-A کا خاتمہ کیا گیا”۔ اگر لازمۂ انسانیت سے تہی نریندر مودی کی بات درست ہے تو پھر لگ بھگ 2 ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکیوں، ساری حریت قیادت جیلوں میں کیوں اور گلی گلی میں فوجی بوٹوں کی دھمک کیوں؟۔ حقیقت یہی کہ آزادی کی تحریکوں کو نہ پہلے کبھی ظلم وجور سے دبایا جا سکا، نہ اب دبایا جا سکے گا۔ کشمیر ایک ایسا آتش فشاں بن چکا ہے جس میں سارے ہندتوا کے پجاری جل کر بھسم ہو جائیں گے (انشاء اللہ)۔

وحشی مودی کے مکر کی چالیں اُلٹی پڑ رہی ہیں۔ آرٹیکل 370 اور 35-A کے خاتمے کے بعدتحریکِ آزادیٔ کشمیر جو طویل عرصے سے عالمی بے حسی کا شکار تھی، ایک دفعہ پھر عالمی توجہ کا باعث بن رہی ہے۔ بھارتی وزیرِدفاع راج ناتھ سنگھ کے بقول کشمیر نیوکلیئرفلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 16 اگست کو سلامتی کونسل کا اِن کیمرہ ہنگامی اجلاس ہواجس سے ثابت ہو گیا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔ اقوامِ متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا ”کشمیر ایک تسلیم شدہ تنازع ہے جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اِن آرٹیکلز کے خاتمے پر ہماری خودمختاری کو بھی چیلنج کیا گیا ہے”۔ داکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو کشمیریوں کی پہلی فتح قرار دیا۔ خود بھارت کی اپوزیشن اور دیگر مذہبی، ثقافتی اور ادبی شخصیات نریندر مودی پر کڑی تنقید کر رہی ہیں۔ بظاہر تو نریندر مودی خوش کہ اُس کے مذموم عزائم کی تکمیل ہو رہی ہے لیکن حالات کی گواہی یہی کہ مودی کی چال اُلٹی پڑ چکی اور کشمیری ”آزادی یا موت” کے جذبے کے ساتھ اُٹھ کھڑے ہوئے۔ مودی نے 8 لاکھ بھارتی فوجیوں کے علاوہ 30 ہزار سے زائد بی جے پی شیو سینا اور بجرنگ دَل کے غنڈوں کو کشمیر میں بھیج کر گجرات کی تاریخ دہرانے کا منصوبہ بنایا۔ اِن غنڈوں کو کشمیر میں لوٹ مار، قتلِ عام اور عصمت دری کا بازار گرم کرنے کا حکم دیا گیا تاکہ کشمیریوں کے حوصلے پست کیے جا سکیں لیکن ”جو دریا جھوم کے اُٹھے ہیں، تنکوں سے نہ ٹالے جائیں گے”۔ نوجوانوں کے ہاتھ میں آئی ہوئی تحریکِ آزادیٔ کشمیر میںنئی روح پڑ چکی۔ اب ہر گھر میں برہان مظفر وانی موجود۔ اسی لیے اکنامسٹ نے پیشین گوئی کر دی کہ مودی حکومت کو مُنہ کی کھانی پڑے گی اور انڈیا جو چاہتا ہے، نتائج اِس کے برعکس ہوںگے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ”پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

کشمیر کی حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ 1947ء میں کاغذ کا ایک غیرقانونی ٹکڑا کشمیر کی حیثیت بدل سکا، نہ بدل سکے گا۔ نہ ہی کوئی کشمیر کی حقیقت اب یا مستقبل میں تبدیل کر سکتا ہے۔ پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔ ہم کسی بھی قیمت پر ظلم کے خلاف کھڑے رہیں گے”۔ اُنہوں نے کہا ”ہم کشمیری بہن بھائیوں کے حق کے لیے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے کیونکہ ہمارا دین امن کے ساتھ ساتھ ہمیں سچ کے ساتھ کھڑے ہونے اور قربانی کا درس بھی دیتا ہے”۔ 1989ء سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوئے لیکن اقوامِ عالم سوئی رہیں۔ مودی کی حماقت سے اب تنازع کشمیر ایٹمی فلیش پوائنٹ بن چکا۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے سربراہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ننگِ انسانیت نریندرمودی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیںاور کشمیری قیادت کو رہا کیا جائے۔ عالمی فلیش پوائنٹ بننے کے بعد آزادیٔ کشمیر پر بھارت کی گرتی ہوئی دیوار کو محض ایک دھکے کی ضرورت ہے اور وہ دھکا بہرحال پاکستان ہی کو دینا ہوگا تاکہ دینِ مبیں کے عین مطابق یہ ثابت کیا جا سکے کہ ہم مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

14 اگست کو وزیرِاعظم نے آزادکشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے جو کچھ فرمایا، وہ پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔ اُنہوں نے کہا ”ہماری فوج چوکس اور قوم پوری طرح سے تیار ہے۔ بھارت کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ ہم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ آپ جو آزاد کشمیر میں مہم جوئی کرنے اور سبق سکھانے کا سوچ رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ آپ کو سبق سکھایا جائے۔ ممکنہ جنگ کی ذمہ دار اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری ہو گی جس نے اپنا فرض نہیں نبھایا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال اقوامِ متحدہ کا امتحان ہے۔ کیا اقوامِ متحدہ تب چلتی ہے جب طاقتور فیصلہ کرے؟۔ اپنا مقدمہ عالمی عدالتِ انصاف سمیت ہر فورم پر لے کر جائیں گے۔ بھارتی وزیرِاعظم کو اُس کا تکبر لے ڈوبے گا۔ اُس نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا۔ مگر یہ فائدہ بھی ہوا کہ مسٔلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا۔ میں سمجھتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر کی انفرادی حیثیت ختم کرکے مودی نے تاریخی غلطی کر دی جس کا خمیازہ اُسے بھگتنا پڑے گا”۔ وزیرِاعظم عمران خاں نے جو کچھ کہا، وہ بجا لیکن صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا، کچھ عملی اقدام بھی اٹھانے ہوںگے۔

پاکستان کو پوری استقامت کے ساتھ کشمیری عوام کی پشت پر کھڑا ہونا ہوگا جس کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم کشمیر کے معاملے پر کامل قومی اتفاق پیدا کیا جائے اور ایک دوسرے پر نفرتوں کی یلغار کی بجائے اخوت ومحبت کو عام کیا جائے۔ اگر پکڑ دھکڑ اور نفرتوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اخوت ومحبت میں پڑنے والی دراڑیں تباہیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔ ہمیں اپنے سیاسی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر ایک صفحے پر آنا ہو گا کہ اِسی میں فلاح کی راہ ہے۔ 1965ء کی 17 روزہ جنگ جسے ہم یومِ دفاع کے طور پر بھرپور طریقے سے مناتے چلے آرہے ہیں، اُس جنگ میں پوری قوم ایک صفحے پر تھی۔ ان 17 دنوں میں پورے ملک میں کوئی چوری ہوئی، ڈاکہ نہ قتل۔پوری قوم اپنے بدترین دشمن کو نشانِ عبرت بنانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن گئی اور ربّ ِ کائینات کی مہربانی سے دشمن کے مکروہ عزائم خاک میں مل گئے۔ اب حالات ستمبر 65 سے کہیں زیادہ خطرناک لیکن قومی وملّی یکجہتی مفقود۔ نَیب عجیب وغریب اور نامعقول طریقے سے اپوزیشن رَہنماؤں کی گرفتاریوں میں مصروف۔ بدترین دشمن سے نپٹنے کے لیے حکمرانوں کوپہلے افہام وتفہیم کی فضاء پیدا کرنا ہوگی ، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
kashmir Muslim narendra modi Prof Riffat Mazhar sue خواب کشمیر مسلمان مقدمہ نریندر مودی
Pakistan Sports Welfare Association
Previous Post پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت یوم آزادی کی تقریب
Next Post جشن آزادی کا مقصد؟
Jashan-e-Azadi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close