
مقبوضہ (جیوڈیسک) کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم اور کشمیری مسلمانوں کی شہادت پر جماعت الدعو نے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ کراچی جماعت الدعو کے کارکنوں نے بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور کالے قوانین کی پرزور مذمت کی۔
جماعت الدعو کے رہنماں کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر عالمی برادری نوٹس لے۔ مظاہرے کے بعد پریس کلب کے باہر کشمیر میں شہید افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ دوسری جانب ملتان کے چوک رشید آباد پر ہونے والے احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے مہینے میں کشمیریوں پر گولیاں برسانا بزدلانہ کارروائی اور دہشت گردی ہے۔
