Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

19جولائی یوم الحاق پاکستان

July 18, 2016 0 1 min read
Kashmir Protest
Kashmir Protest
Kashmir Protest

ٍٍٍٍتحریر : حبیب اللہ سلفی
کشمیر کی تاریخ میں 19جولائی 1947ء کا دن بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ یہ وہ وقت تھا کہ جب ہندوستان انگریز کی غلامی سے نکل رہا تھا’برصغیر میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہو رہی تھیں اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر چلنے والی تحریک کے پیش نظر پاکستان کی آزادی کا وقت قریب تھا ۔مسلم اکثریتی ریاستیں پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کر رہی تھیں ۔ ایسی صورتحال میں کہ جب جموں کشمیر کی مکمل آبادی کا83فیصد حصہ مسلمانوں پر مشتمل تھا ۔اس کے تمام دریائوں کا رخ پاکستان کی طرف اور جغرافیائی حالات بھی پاکستان کے ساتھ ملتے تھے ‘ مسلمانوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ریاست جموں کشمیرکا الحاق پاکستان کے ساتھ ہونا چاہیے۔یوں مسلم کانفرنس جو کہ ایک نظریاتی جماعت تھی’ نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی سوچ و فکر پر عمل پیر اہوتے ہوئے 19جولائی 1947ء کو آبی گذرگاہ سری نگر میں اپنی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلا س بلایا جس میں یوم الحاق پاکستان کی قراردادمنظور کر تے ہوئے ڈوگرہ حکمران ہری سنگھ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوج کے ذریعہ نہتے اور مظلوم مسلمانوں کا قتل عام بند کرے۔

جموں کشمیر کے عوام کی خودمختاری ، ان کے جذبات، احساسات اور خواہشات کا احترام کر کے ریاست کا الحاق پاکستان کے ساتھ کرے۔اگرچہ یہ الگ بات ہے کہ بعد میں بھارت سرکار نے مہاراجہ ہری سنگھ اور شیخ عبداللہ کے ساتھ مل کر سازش کی ا ور فریب و مکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر لیا’ نہتے کشمیری مسلمانوں کے خون سے ہولی کھولی گئی اور جموں میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کیلئے لاکھوںمسلمانوں کو بے دردی سے شہید کر کے ظلم و بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی گئی لیکن کشمیری عوام کے دلوں میں اس تاریخی قرار دادکی بے پناہ قدروقیمت اب بھی موجود ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیر ی مسلمان 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان کے طور پر مناتے ہیں۔اس دن تحریک آزادی میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ جلسوں، کانفرنسوں و ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اورکشمیر کی آزادی،پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔

ریاست جموں کشمیر کے مسلمانوںنے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنے مستقبل کو وطن عزیز پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا تاہم بھارت سرکار نے69سال سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور ان کی عزتیں،عصمتیں اور جان و مال سمیت کوئی چیز محفوظ نہیں ہے ۔ امسال کشمیری عوام یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں کہ پورے جموں کشمیر میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کمانڈر برہان مظفر وانی اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد سے نہتے کشمیریوں پر بدترین ظلم و ستم کی ایک نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے۔60سے زائد نوجوان اب تک شہید ہو چکے اور تین ہزار سے زائد زخمی ہیںجن میں سے ساڑھے تین سو سے زائد کشمیریوں کی حالت انتہائی نازک بیان کی جاتی ہے۔ بھارتی فوج مظاہروں کی شدت روکنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ قرار دیے گئے انتہائی مہلک ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

Kashmir Violence
Kashmir Violence

یہ بھی کہاجارہا ہے کہ پیلٹ گنیں جس کے چھرے لگنے سے نوجوانوں کی آنکھیں ضائع ہو رہی ہیں ان کے ساتھ کیمیائی ہتھیاربھی استعمال کئے جارہے ہیںجن کی وجہ سے کشمیری مختلف قسم کی جلدی اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے پرامن مظاہرین کے سینوں سے اوپر والے حصوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے ان کے سر، چہرے اور آنکھیں بری طرح زخمی ہوئی ہیں۔ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے اور بچیوں پر وحشیانہ انداز میں پیلٹ فائر کئے گئے جن کے زخموں سے چور چہرے اخبارات اور سوشل میڈیا پر دیکھ کر قلیجہ منہ کو آتا ہے۔ بھارتی فوج نے ہسپتالوں کو بھی ٹارچر سیلوں میں تبدیل کر رکھا ہے۔ ڈاکٹروں کو زخمیوں کے علاج سے روکا جارہا ہے اور ہسپتالوں سے زخمی نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔پوری حریت قیادت اس وقت گھروںمیں نظر بند یا جیلوںمیں قید ہے۔ پچھلے دس دن سے جاری بدترین کرفیو کے سبب کشمیر میں زبردست غذائی قلت کی صورتحال پیدا ہو چکی۔ لوگوں کوبچوں کیلئے دودھ کا بندوبست کرنا محال ہو چکا ہے لیکن اس سب کے باوجود ان کے حوصلے بلند ہیں اور ہر آنیو الے دن ان کی جدوجہد میں مزید تیزی آرہی ہے۔ سخت ترین کرفیو کے باوجود لاکھوں کشمیری سڑکوں پر نکل کر شہر شہر مظاہرے کررہے ہیں۔

زبردست ہڑتالیں کی جارہی اور کھلے عام پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ اکیس سالہ برہان کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور کشمیرکی سبھی سیاسی و مذہبی جماعتیں اور عوام جس طرح آج متحد نظر آتے ہیںاس سے پہلے کبھی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی یہی وجہ ہے کہ بھارت سرکار سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اورہر روز اجلاس بلا کر صورتحال پر قابو پانے کیلئے مشورے کئے جارہے ہیں۔برہان کی نماز جنازہ میں تین لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ کرفیو کی پابندیاں توڑ تے ہوئے لاکھوں افراد سڑکوں پر آئے تو بھارتی فوج نے اپنے تئیں مظاہروں پر قابو پانے کیلئے جنازہ کے شرکاء پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس سے مزید کئی کشمیری شہید ہو گئے۔ ہندوستانی فو رسز کی اس درندگی پر پورے کشمیر میں آگ بھڑک اٹھی اور ہر گلی محلہ سے نوجوان سڑکوں پر نکل کر بھارتی فوج کیخلاف غم و غصہ کا اظہا رکرنے لگے۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کچلنے کیلئے اسرائیلی طرز کی پالیسیاں اختیارکرتے ہوئے مہلک ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کر رہی ہے۔

2010ء میں جب مظلوم کشمیریوںنے جموں کشمیر چھوڑ دو تحریک شروع کی تو بھارتی فوج اور سی آر پی ایف کو مہلک اور کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کرتے ہوئے انہیں کروڑوں روپے مالیت کے دس ہزار سے زائد مرچی گرنیڈ فراہم کئے گئے ۔ اسی طرح اسرائیل کے تعاون سے فلسطین میں استعمال کئے جانے والے امریکی ساختہ مہلک ہتھیار بھی سیکیورٹی فورسز کو دیے گئے جن میں سب سے خطرناک پمپ ایکشن گن (پی اے جی) تھی جسے اگر نوے فٹ سے کم فاصلے سے فائر کیا جائے تو اس کی زد میں آنے والے شخص کی فوری جان جا سکتی ہے۔پی اے جی کے علاوہ پیپر بال لانچر(پی بی ایل) گنیں اور ٹیزر ایکس 26 پستول بھی تقسیم کئے گئے۔اس طرح یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ جب جموں کشمیر چھوڑ دو تحریک جاری تھی تو امریکی اسلحہ سازوں کے تیار کردہ خطرناک ہتھیاروں کی دو طیاروں پر مشتمل کھیپ سری نگر پہنچائی گئی جس کی تصدیق سرینگر کے حساس ترین شمالی زون( ڈائون ٹائون) کے پولیس سربراہ شوکت حسین شاہ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بھی کی تھی۔

Kashmir Violence
Kashmir Violence

مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی فورسز میں تقسیم کئے گئے ہتھیار پی اے جی کی بناوٹ عام شکاری بندوق کی طرح ہے اس میں استعمال ہونے والے ہر کارتوس میں سخت ترین پلاسٹک کی تیس گوٹیاں ہوتی ہیں جو فائر کرنے پر نشانہ کے تقریبا بیس فٹ کے دائرے میں بکھر جاتی ہیں۔ یہ بندوق تین سو فٹ تک نشانہ باندھ سکتی ہے۔ محکمہ صحت سے متعلقہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی انسان کے جسم پر لگنے والی گولی کو آپریشن کے ذریعہ نکالا جا سکتا ہے مگر پی اے جی کے ریزے پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں جس کے لئے درجنوں آپریشن کرنا پڑ سکتے ہیں اس لئے یہ ہتھیار انتہائی مہلک تصور کیا جاتا ہے۔ پی اے جی کی طرح پی بی ایل میں مرچ اور دوسرے اجزا سے بنی گوٹیاں استعمال ہوتی ہیں۔ یہ بندوق ان گوٹیوں کو گیس کی مدد سے پھوڑتی ہے جس سے گھنے دھوئیں کے بادل پیدا ہوتے ہیں اور ہجوم میں شامل لوگوں کا دم گھٹنے لگتا اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کو فراہم کئے گئے تیسرے خطرناک ہتھیار ٹیزر ایکس 26پستول میں تانبے کی تار کے چھلے استعمال ہوتے ہیں۔ انگریزی کے حرف ڈبلیو کی بناوٹ کے یہ چھلے گولی کی رفتار سے چلتے ہیں گیس کے دبائو سے فائر ہونے والے ان چھلوں میں برقی رو پیدا ہوتی ہے جس کی زد میں آنے والے کو بجلی کا شدید جھٹکا لگتا ہے اور وہ بے ہوش ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق 21فٹ سے کم فاصلے سے اگر اسے فائر کیا جائے تو ان چھلوں کے لگنے سے انسان کی موت واقع ہونے کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں۔باخبر حلقوں کے مطابق بھارتی فورسز جموں کشمیر چھوڑ دو تحریک کی طرح برہان وانی کی شہادت کے بعد مظاہروں کو کچلنے کیلئے بھی یہ تمام ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔پیپر گیس جیسی مہلک آنسو گیس کے استعمال سے سینہ کے امراض میں بہت زیادہ شدت پیدا ہوئی ہے اور عمر رسیدہ افراد کے پھیپھڑے کام کرنا چھوڑ رہے ہیں ۔

ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے چند برسوں میں اب تک پیلٹ گنوں کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ پیلٹ گولیاں اصل میں آہنی بال بیئرنگ جیسی ہوتی ہیں جنہیں ہائی ولاسٹی سے فائر کیا جاتا ہے۔ نزدیک سے فائر کرنے پر یہ ٹارگٹ کو چھلنی کر دیتی ہیں۔ چہرے پر ایک ساتھ 400گولیاں لگیں تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی تباہی کس قدرمہلک ہوگی۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارتی فوج مودی سرکار کی سرپرستی میںمہلک ہتھیار استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں کی نئی نسل کو اپاہج بنا رہی ہے لیکن اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل جیسے اداروںنے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ کشمیری عوام پاکستان کو اپنا اصل وکیل سمجھتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کامقدمہ دنیا کے سامنے صحیح انداز میں پیش اور ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے گا۔ ماضی میں ہندوستان کی جارحانہ پالیسیوں کے مقابلہ میں موجود ہ حکومت کی طرف سے فدویانہ رویہ اختیا رکیا گیا اور کلبھوشن یادو جیسے راکے ایجنٹوں کی گرفتاری جیسے مسائل پربھی خاموشی اختیا رکی جاتی رہی جس کے بہت زیادہ نقصانات ہوئے اور کشمیریوں کا اعتمادمجروح ہوا۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت کشمیرکے تازہ ترین حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف سمیت تمام سیاستدان و حکومتی ذمہ داران کشمیری و پاکستانی قوم کے جذبات کی صحیح معنوں میں ترجمانی کریں۔اگرچہ حکومت کی جانب سے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے 19جولائی کو یوم الحاق کشمیر اور 20جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن میں سمجھتاہوں کہ کشمیری پاکستان کو اپنا اصل وکیل سمجھتے ہیں ان کی طرف سے محض ایک دو بیانات اور رسمی احتجاج کافی نہیں ہے۔ ہندوستان سے ہر قسم کی سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرنے چاہئیں اوراسے واضح پیغام دینا چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے اپنی آٹھ لاکھ فوج نکالے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے وگرنہ اگر وہ ظلم و ستم سے باز نہیں آتا تو پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو غاصب بھارتی فوج کے پنجہ استبداد سے نجات دلانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔

کشمیریوں کی قربانیاں انتہا کو پہنچی ہوئی ہیں اس لئے ہمیں بھی ہر قسم کی مصلحت پسندی کو ترک کر دینا چاہیے اوردنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو متحرک کرکے ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنا چاہیے۔ اسی طرح فی الفوراو آئی سی اور سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر بھی اس مسئلہ کو پوری قوت سے اٹھانے کی ضرورت ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوںنے صدام حسین پر کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا الزام عائد کیا اور عراق پر حملہ کر لاکھوں انسانوں کے خون کی ندیاں بہا دی گئیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی سرپرستی میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کیلئے کیمیائی مواد استعمال کیا جارہا ہے مگر دنیا کے نام نہاد امن کے ٹھیکیداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور کوئی دہشت گرد بھارت کا ہاتھ روکنے کیلئے تیا رنہیں ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ ذمہ داری پاکستان کی ہے کہ وہ سعودی عرب اور ترکی جیسے اسلامی ممالک سمیت چین کو ساتھ ملا کرکشمیریوں پر ظلم و ستم کے خاتمہ کیلئے مضبوط کردار ادا کرے۔افسوسناک امر یہ ہے کہ ہماری کشمیر کمیٹی بھی ابھی تک متحرک نہیں ہو سکی۔

حریت قائدین اور سرگرم کشمیری لیڈروںنے خاص طورپراس پر بہت زیادہ ناراضگی کا اظہا رکیا اور سوال کیا ہے کہ آخر کشمیر کمیٹی کا مقصد کیا ہے؟ اور اگر اب بھی اس نے مظلوم کشمیریوں کیلئے کلمہ خیر نہیں کہنا اور ان کیلئے آواز بلند نہیں کرنی تو اس کا کروڑوں کا بجٹ آخر کس مقصد کیلئے ہے؟ یہ رویہ درست نہیں ہے اور مولانا فضل الرحمن کو ضرور اس پر غور کرنا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے قومی سطح پر ابھی تک وہ جرأتمندانہ کردار ادا نہیں کیا گیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا۔ چاہیے تو یہ تھا کہ پاکستان میں بھی وہی کیفیت اور ماحول نظر آتا جو کشمیر میں ہے لیکن صورتحال ایسی نہیں ہے۔ صرف چند ایک جماعتوں نے ملک گیر سطح پر پروگراموں کا انعقاد کیا اور برہان وانی و دیگر شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔جماعةالدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ملک گیر تحریک کے پہلے مرحلہ میں آج کے دن 19جولائی کویوم الحاق پاکستان کے موقع پر مسجد شہداء مال روڈ لاہور سے اسلام آباد تک کشمیر کارواں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ملک بھر کی سیاسی، مذہبی و کشمیری قیادت اور دیگر اہم شخصیات خطاب کریں گے۔

Nawaz Sharif Meeting
Nawaz Sharif Meeting

اس کارواں کا اختتام 20جولائی کو ہو گا جس کے اختتام پر ڈی چوک اسلام آبادمیں ایک بہت بڑے جلسہ عام کا انعقادکیا جائے گا۔ جس انداز میں تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیر انتظام اس کشمیر کارواں کی تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں اس صاف نظر آتا ہے کہ بلا شبہ اس کارواںمیں لاکھوں افراد شریک ہوں گے اور یہ دفاع پاکستان کے نیٹو سپلائی بحالی کیخلاف لانگ مارچ کی طرح ایک بہت بڑا پروگرام ہو گا جس سے یقینی طور پر کشمیری عوام کو حوصلہ ملے گا اور پوری دنیا پر یہ پیغام جائے گا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔حافظ محمد سعید نے مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی غذائی قلت کا مسئلہ بھی بھرپور انداز میں اٹھایا اور واضح طو رپر کہاہے کہ فلاح انسانیت فائونڈیشن کے تحت مظلوم کشمیریوں کو راشن، ادویات اور ڈاکٹرز کی ٹیمیں بھجوانے کی ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے اس کی جانب پوری قوم کو توجہ کرنی چاہیے اور فلاح انسانیت فائونڈیشن، جماعةالدعوة کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے تاکہ کشمیریوں کے دکھ درد بانٹے جاسکیں۔

اگر بالفرض کشمیر میں ڈاکٹر ز بھجوانے کی اجازت نہیں ملتی تو بہرحال مظلوم بھائیوں کیلئے نقد رقوم کی صورت میں امداد پہنچانا جماعةالدعوة جیسی تنظیموں کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔کشمیر کی تحریک اس وقت زبردست عوامی رخ اختیارکر چکی ہے۔بھارتی فورسز نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر رکھی ہے۔ پاکستانی چینلز کی نشریات بند کر دی گئی ہیں اور کئی علاقوں میں تو پانی و بجلی تک بند کر دیا گیا ہے اور کشمیریوں کو ہر طرح سے ہراساں اور خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن اس سب کے باوجود جو لوگ پہلے کبھی میدان میں نہیں نکلے تھے وہ بھی آج پتھر اٹھا کر بھارتی فورسز کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کشمیر کے گلی کوچوںمیں کرفیوکی پابندیوں کو پائوں تلے روندتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ یہ صورتحال بہت زیادہ حوصلہ افزا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی سیاستدان آپس کی لڑائیاں اور فضول بحثیں ختم کر کے مسئلہ کشمیرکو ترجیح دیں۔ کشمیریوں کے حقوق کیلئے پوری دنیا پر آواز بلند کریں۔ پاکستان میں انڈین فلمیں اور ان کے چینلز فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔ اسی طرح کشمیریوں کے خون پر آلو پیاز کی تجارت کے سلسلے بھی ختم ہونے چاہئیں۔ ان چیزوں سے کشمیریوں کا اعتماد مجروح ہوتا ہے اور تحریک آزادی کو نقصان پہنچتا ہے۔ کشمیری قوم ہندوستان کی غلامی میں رہنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

سیدہ آسیہ اندرابی کی دس منٹ کی وہ گفتگو سننے کے لائق ہیں جس میں انہوں نے سات منٹ تک رو رو کر کشمیرکی حالت زار بیان کی اور پاکستانیوں کو اپنی مدد کیلئے پکارا ہے۔ ان کی ایک ایک بات دلوں کو چیرنے والی ہے۔ آج کشمیر کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں پکا ر پکار کر کہہ رہی ہیں کہ آخر کب ان کی عزتیں و عصمتیں محفوظ ہوں گے اور کون بھارتی دہشت گردوں کو اس درندگی سے روکے گا۔ ہمیں ان کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کرنا ہے۔ پاکستانی حکمرانوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ ، برطانیہ و یورپ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی امیدیں وابستہ کرنی چاہئیں۔ یہ مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہیں بلکہ یہی تو ان مسائل کو پیدا کرنے والے ہیں۔ ہمیں خود اپنے قدموں پر کھڑے ہونا اور دل و جان سے اپنا فرض ادا کر کے اللہ تعالیٰ کی مدد پر بھروسہ کرنا ہے۔ اسی سے ان شاء اللہ آسمانوں سے رحمتیں و برکتیں نازل ہوں گے اور کشمیر، فلسطین سمیت مسلمانوں کے دیگر مسائل حل ہوں گے۔

Habibullah Salafi
Habibullah Salafi

ٍٍٍٍتحریر : حبیب اللہ سلفی

Share this:
Tags:
Cooperation Kashmiris killed pakistan support پاکستان تعاون شہید ضرورت کشمیریوں مدد
Sufi Masood Ahmad Siddiqui
Previous Post روشن اور مستحکم پاکستان کیلئے کرپٹ اور قومی دولت لوٹنے والوں کا فوری خاتمہ بے حد ضروری ہے، صوفی مسعود احمد صدیقی
Next Post محمد احمد سبزواری نہیں رہے
Columnist

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close